افسران و اہلکار سرکاری سوشل میڈیا پر آگاہی و عوامی سروس کے متعلقہ پوسٹس اپلوڈ کرسکیں گے۔ کوئی بھی افسر و اہلکار اپنے پرائیویٹ اکاؤنٹ پر پولیس یونیفارم میں تصاویر اپلوڈ نہیں کرے گا۔ پولیس ملازمین کسی بھی حساس ادارے، مذہبی اور سیاسی حوالے سے تفصیلات سوشل میڈیا پر شئیر نہیں کریں گے۔ کوئی بھی پوسٹ آئی جی یا اعلی رینک کے افسر کی اجازت کے بغیر اپلوڈ نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا استعمال کرنیوالے پولیس افسران و اہلکاروں کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔ اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاونٹ پر باوردی تصاویر لگانے پر پابندی عائدکر دی گئی۔ باوردی تصویر لگانے پر اب افسران و ملازمین کیخلاف مقدمات درج ہوں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سوشل میڈیا کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسا مواد جو محکمہ کے متعلق ہو، اور پرائیویٹ اکاؤنٹ پر شئیر کریں گے تو افسران واہلکاروں کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ نئی پالیسی کے مطابق پولیس افسر واہلکار کوئی بھی محکمانہ پیپر ذاتی اکاونٹس پر شئیر نہیں کریں گے۔ افسران و اہلکار سرکاری سوشل میڈیا پر آگاہی و عوامی سروس کے متعلقہ پوسٹس اپلوڈ کرسکیں گے۔

کوئی بھی افسر و اہلکار اپنے پرائیویٹ اکاؤنٹ پر پولیس یونیفارم میں تصاویر اپلوڈ نہیں کرے گا۔ پولیس ملازمین کسی بھی حساس ادارے، مذہبی اور سیاسی حوالے سے تفصیلات سوشل میڈیا پر شئیر نہیں کریں گے۔ کوئی بھی پوسٹ آئی جی یا اعلی رینک کے افسر کی اجازت کے بغیر اپلوڈ نہیں ہوگی۔ کسی بھی ملزم یا حساس کیسز کے مدعیوں کے انٹرویوز بھی نہیں کروائے جائیں گے۔ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت زیادتی و بدفعلی کا شکار خواتین وبچوں کی شناخت میڈیا پر نشر نہیں کی جائے گی۔ کوئی بھی افسر یا اہلکار سوشل میڈیا پر ذاتی یا کاروباری پلیٹس فارمز کا حصہ نہیں ہونگے۔ پولیس افسران واہلکاروں کو سوشل میڈیا پر پہلے سے لگی باوردی تصاویر ہٹانے کا حکم بھی دیدیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی سوشل میڈیا پالیسی جاری کر دی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: افسران و اہلکار سوشل میڈیا پر پولیس افسر کوئی بھی حوالے سے کریں گے

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی ملاقات، رہنما پولیس ناکا توڑتے ہوئے پیدل اڈیالہ جیل کی جانب روانہ

—فائل فوٹو

پولیس حکام کے روکنے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما بانی سے ملاقات کے لیے پیدل جیل روانہ ہوگئے۔

پولیس اہلکاروں نے جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی سے ملنے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو روکنے کی کوشش کی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی

راولپنڈی کے اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 پارٹی رہنمائوں کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔

پولیس اہلکاروں نے کہا ہے آج چھٹی کا دن ہے آپ کی ملاقات نہیں ہو سکتی۔

جس پر پی ٹی آئی رہنما اور ایم این اے شاہد خٹک نے اہلکاروں کو کہا کہ آپ جیل عملہ نہیں، ہم جیل جائیں گے آپ روک نہیں سکتے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیکس قوانین میں ترمیم کا آرڈیننس جاری، ایف بی آر کے اختیارات میں بے تحاشہ اضافہ
  • دس قیدیوں کا پولیس کی حراست سے فرار، پانچ اہلکار اغوا
  • کیا ڈونلڈ ٹرمپ کو نیا پوپ مقرر کرلیا گیا؟ امریکی صدر نے پوپ کے لباس میں تصویر شیئر کردی
  • سوشل میڈیا استعمال کرنیوالے پولیس افسران واہلکارہوجائیں ہوشیار
  • بھارت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی
  • بھارت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی
  • ہانیہ عامر کا بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب، خود سے منسوب جھوٹی خبروں کی سختی سے تردید کردی
  • بانی پی ٹی آئی ملاقات، رہنما پولیس ناکا توڑتے ہوئے پیدل اڈیالہ جیل کی جانب روانہ
  • راولپنڈی: پولیس کی کارروائی، شراب برآمد، ڈیل کی کوشش کرنے والے اہلکار گرفتار