وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بند کر دیا گیآ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) بھارت کی جانب سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکائونٹس بلاک کرنے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نےعالمی میڈیا پر بھارت کے ریاستی جبر، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کی کوششوں کو بے نقاب کیا، جس کے ردعمل میں بھارت نے ان کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سوشل میڈیا
پڑھیں:
اپوزیشن ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، عطااللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی حالیہ پریس کانفرنس ایرانی صدر کے اہم دورہ پاکستان کو سبوتاژ کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی غیر ملکی رہنما پاکستان آتا ہے، یہ عناصر ایسی حرکات کرتے ہیں تاکہ ملکی مفادات کو نقصان پہنچے۔
اسلام آباد میں منعقدہ اپوزیشن کے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) پر ردعمل دیتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ بغیر کسی تحقیق اور اعداد و شمار کے گھسی پٹی تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس محض بیان بازی تھی جس میں نہ تو ملکی معیشت کی بہتری کا کوئی اعتراف کیا گیا اور نہ ہی کوئی تعمیری تنقید سامنے آئی۔
یہ بھی پڑھیے: اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی: 26ویں آئینی ترمیم کے خاتمے اور ایس آئی ایف سی تحلیل کرنے کا مطالبہ
انہوں نے معیشت کے مختلف اشاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو چکا ہے، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے، اور پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد تک آ چکا ہے۔ اپوزیشن کو اس بجٹ میں تنقید کے لیے کوئی بنیاد نہیں ملی، اس لیے وہ محض پروپیگنڈے پر اتر آئے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے سینیئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر اور ان کی فیملی کو ریئل اسٹیٹ مافیا کا حصہ قرار دیا۔ وزیر اطلاعات نے الزام لگایا کہ کھوکھر خاندان ایسے کاروبار سے وابستہ ہے جس میں جبر، زبردستی اور غنڈہ گردی جیسے عناصر شامل ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب مصطفیٰ نواز کھوکھر قوم کو اخلاقیات کا درس دیتے ہیں تو انہیں اپنے خاندان کی کاروباری سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالنی چاہیے۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، اور وہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ قومی بیانیے کو نقصان پہنچایا جائے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے منفی عناصر کے بیانیے کا حصہ نہ بنیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں