پاک بھارت جنگ شروع ہوگئی تو وہ کسی کے قابو میں نہیں رہے گی:امریکی کانگریس مین کیتھ سیلف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے،دونوں ایٹمی قوت ہیں،جنگ شروع ہوگئی تو وہ کسی کے قابو میں نہیں رہے گی۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق امریکی کانگریس مین کیتھ سیلف نے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب میں پاکستانی کمیونٹی رہنماو¿ں سے گفتگو میں کہا کہ امید ہے پاکستان اور بھارت کشیدگی کو کم کریں گے،جب تک مسائل کا کوئی حل نہیں نکلتا،پاکستان اور بھارت کے مسائل کئی دہائیوں سے موجود ہیں۔
اس موقع پر حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے کانگریس مین جیک برگمین بھی موجود تھے۔
یمن کے وزیرِاعظم احمد بن مبارک نے استعفیٰ دے دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کراچی: شاپنگ مال میں اچانک خوفناک آگ، عمارت شعلوں کی لپیٹ میں
شہر قائد کے مصروف علاقے گلستانِ جوہر میں واقع ایک بڑے شاپنگ مال میں بدھ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کا آغاز مال کی چھت سے ہوا، جو چند ہی لمحوں میں نیچے کی منزلوں تک پھیل گئی۔ شعلوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اردگرد کا علاقہ دھوئیں سے بھر گیا، جبکہ حفاظتی پیشِ نظر قریبی دکانیں اور سڑکیں خالی کرا لی گئیں۔
مزید پڑھیں: نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی
آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر آگ پر جلد قابو نہ پایا گیا تو صورتِ حال مزید بگڑ سکتی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آتشزدگی شہر قائد گلستان جوہر