بھارت: گوا میں مندر میں بھگڈر، 6 افراد کچل کر ہلاک، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
بھارت کی ریاست گوا میں مندر میں بھگڈر مچنے کے بعد 6 افراد کچل کر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہزاروں افراد آگ پر چلنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
وزیر اعلیٰ گوا نے ایک بیان میں کہا کہ وہ شیرگاؤ گاؤں کے لیرائی دیوی مندر میں بھگدڑ کے المناک واقعے پر بہت افسردہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اسپتال لانے سے پہلے ہی 6 لوگوں کی موت ہو گئی۔
انہوں نے اسپتال کا دورہ کیا اور کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
گوا کے وزیر صحت نے کہا کہ تقریباً 80 لوگ زخمی ہوئے ہیں، 5 کی حالت نازک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
لیرائی زترا گوا میں ایک اہم ہندو تہوار ہے اور اسے آگ پر چل کر منایا جاتا ہے۔
بھارت میں مذہبی تہواروں کے دوران بھگدڑ عام ہے، رواں سال کے شروع میں شہر پریاگ راج میں ہندوؤں کے بڑے تہوار کمبھ میلے میں کچلنے سے کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے بخش علی گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی شناخت 25 سالہ عبدالرزاق اور 32 سالہ بلال کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن چوہدری نواز نے بتایا کہ بچوں کا کرکٹ کھیلنے پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد بڑے بھی اس جھگڑے میں کود گئے اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
تاہم، پولیس کو فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار شیریں بیکری کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ جاوید زخمی ہوگیا پولیس واقعے کو زاتی جھگڑے کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے جبکہ کلفٹن بلاک 8 پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ راحیل شیخ نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے مضروب کے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔