کراچی: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہےجو 26 نومبر کے بعد پی ٹی آئی کوئی جلسہ نہیں کرسکی اور نہ کوئی جدوجہد نظر آرہی ہے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا ۔
شیر افضل مروت نےکہا کہ تحریک انصاف اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہے، 9 مئی پھر سے آرہی ہے تحریک انصاف بتائے کیا تیاری کی ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کے بعد پی ٹی آئی کوئی جلسہ نہیں کرسکی اور نہ کوئی جدوجہد نظر آ رہی ہے، ملک میں انقلاب کی باتیں کرنے والے امریکا اور کینیڈا گھوم رہے ہیں۔
شیر افضل کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی اوربانی پی ٹی آئی کے معاملات کوسنجیدگی سےنہیں لےرہی جب کہ بہنوں اور وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے دینا غلط روایت ہے۔
دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بھارت کا رویہ بہت زیادہ جارحانہ ہے، ہمیں اختلافات بھلا کر متحد ہونا پڑےگا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت نے پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

آج تک جتنی بھی حکومتیں رہیں وہ کئی دہائیوں تک 34 ہزار گھر بھی نہیں بنا سکیں

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 مئی 2025ء ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ویژن، ہر بے گھر کے لئے اپنی چھت کا خواب ہے- ” اپنی چھت،اپنا گھر“ پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعد”اپنی زمین، اپنا گھر“کی لانچنگ کر دی گئی-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”اپنی زمین، اپنا گھر“ای پورٹل کا افتتاح کیا- وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل بٹن دبا کے ”اپنی زمین، اپنا گھر“ ای- پورٹل کا باقاعدہ آغاز کیا- عوام ای پورٹل azag.punjab.gov.pk پر مفت پلاٹ کے لئے اپلائی کر سکیں گے-پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ سکیموں میں دو ہزار پلاٹ دئیے جائیں گے- ”اپنی زمین، اپنا گھر“بے گھر شہریوں کو تین مرلے کے پلاٹ مفت دئیے جائیں گے- ”اپنی زمین، اپنا گھر“ کے تحت قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب قرض بھی حاصل کرسکیں گے -”اپنی زمین، اپنا گھر“پہلے فیز میں جہلم،پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں، رینالہ خورد میں مفت پلاٹ دیئے جائیں گے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے۔

(جاری ہے)

بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی قائد محمد نواز شریف کا ویژن ہے۔ محمد نوازشریف صاحب لوگوں کے گھر کی تکمیل کا سن کر بہت خوش ہوتے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ چھ ماہ کی قلیل مدت میں تقریبا ً 34ہزار گھر بن رہے ہیں، 2 ہزار مکمل بھی ہوچکے ہیں۔ یہ 34ہزار گھر نہیں بلکہ دعائیں ہیں۔” اپنی چھت، اپنا گھر“ کے تحت مکان بنانے والے تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ” اپنی چھت، اپنا گھر“ کے لئے آسان ترین قسط اورتین ماہ کا گریس پریڈ مقرر کیا گیا، قرضوں کی واپسی بھی شروع ہوچکی ہے۔ پنجاب بھر میں بہت سے لوگوں کے پاس گھر بنانے کے لئے نہ زمین ہے نہ پیسے۔پہلے مرحلے میں 2000لوگوں کو مفت پلاٹ دیئے جائیں گے۔ مفت پلاٹ کے لئے azag.punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ آج تک جتنی بھی حکومتیں رہیں اپنے دور میں کئی دہائیوں تک 34ہزار گھر بھی نہیں بنا سکیں۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ اپنے گھر سے تحفظ کا احساس ملتا ہے، کہنا آسان ہے مگر عام آدمی کے لئے گھر کا حصول بہت مشکل ہے۔”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام کے تحت ایک سے 10مرلہ تک پلاٹ مالکان قرض کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ”اپنی زمین،اپنا گھر“ پراجیکٹ کی تفصیلات بیان کیں -بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ”اپنی چھت، اپنا گھر“پروگرام کے تحت 33500 افراد کو گھر بنانے کے لئے 36- ارب روپے کا قرض جاری ہوچکاہے۔بے گھر افراد کے لئے پنجاب میں ہرروز مزید300گھربننے لگے- صوبائی وزیرہاؤسنگ بلال یاسین نے کہاکہ پنجاب بھر کے عوام”اپنی چھت،اپنا گھر“ پروگرام پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آج تک جتنی بھی حکومتیں رہیں وہ کئی دہائیوں تک 34 ہزار گھر بھی نہیں بنا سکیں
  • شیر افضل مروت کا فیصل واوڈا کو مونچھیں رکھنے کا مشورہ
  • فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تلخ کلامی
  • پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھول چکی ہے، شیر افضل مروت
  • کیا تحریک انصاف دلدل سے باہر آسکے گی؟
  • عام انتخابات دھاندلی کمیشن کی تشکیل سے متعلق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم
  • مودی خالہ کا بیٹا نہیں جو میرے کہنے سے مان جائے گا، شیر افضل مروت
  • تعلیم، صحت، بجلی و پانی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، منعم ظفر خان
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی