Nawaiwaqt:
2026-06-03@02:19:04 GMT

یوٹیلیٹی اسٹور رائٹ سائزنگ، 2800کنٹریکٹ ملازمین فارغ

اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT

یوٹیلیٹی اسٹور رائٹ سائزنگ، 2800کنٹریکٹ ملازمین فارغ

 یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں رائٹ سائزنگ کے پلان پر عمل کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 2800 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بورڈ نے وفاقی کابینہ کی رائٹ سائزنگ پالیسی کی روشنی میں ادارے میں رائٹ سائزنگ پلان کی منظوری دی جس پر30جون تک عمل درآ مد کیا جا ئےگا۔رائٹ سائزنگ پلان تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ریجن 64 سے کم کرکے34کردیے گئے ہیں جبکہ برانچز کی تعداد3700سے کم کرکے1565کردی گئی۔ 2800کنٹریکٹ ملازمین کو کنٹریکٹ کی کلاز کے تحت ایک ماہ کی تنخواہ دے کر فارغ کیا گیا۔ یہ احکامات ہر ریجن میں الگ الگ جاری کئے گئے ہیں۔کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے سے ماہانہ 10 سے 11 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ ا س وقت ادارے کو ماہانہ 50 سے 60 کروڑ روپے نقصان کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ماضی میں سیا سی بنیادوں پر برانچیں کھولی گئیں اور سیا سی بھرتیاں کی گئیں جس سے سیلری بل میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان ریلویز نے خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق سابق ڈویژنل انجینئر(ڈی ای این)ملتان عابد رزاق کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ سابق اسسٹنٹ انجینئر (اے ای این)خانیوال راجا یوسف کو بھی سروس سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ خانیوال پل حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ عوامی جانوں کے نقصان پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔وزیر ریلوے کی ہدایت پر حادثے کی جامع انکوائری شروع کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران کی غفلت اور ذمہ داری کا تعین کیا گیا جس کی روشنی میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اپنے زیرو ٹالرنس مقف پر قائم رہے اور حادثے کا کیس منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور غفلت، لاپروائی یا نااہلی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا