گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر، اب بنیں اپنی گاڑی کے مالک
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک:مہنگائی کے اس دور میں مشہور کار ساز کمپنی نے گاڑیوں کا شوق رکھنے والوں کو خوشخبری سنا دی، یونائیٹڈ بینک لیمیٹڈ نے سوزوکی سوئفٹ گاڑی کی آسان اقساط میں خریداری ممکن بنانے کے لیے یو بی ایل ڈرائیو پروگرام متعارف کروایا ہے۔
اس پروگرام کے تحت صارفین سوزوکی سوئفٹ کی 3 اقسام آسان اقساط میں حاصل کرپائیں گے، سوزوکی سوئفٹ جی ایل مینویل کی گاڑی کی کل قیمت 43 لاکھ 36 ہزار ہے جسے صارفین 13 لاکھ 44 ہزار کی ڈاؤن پیمنٹ اور ایک لاکھ 2 ہزار کی ماہانہ قسط سے حاصل کرسکتے ہیں۔
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا
اسی طرح سوزوکی سوئفٹ جی ایل (سی وی ٹی) کی قیمت 45 لاکھ 60 ہزار ہے۔ اس گاڑی کی ڈاؤن پیمنٹ 15 لاکھ 96 ہزار اور ماہانہ قسط ایک لاکھ 2 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
علاوہ ازیں، سوزوکی سوئفٹ کی سب سے مہنگی ویریئنٹ جی ایل ایکس (سی وی ٹی) کی قیمت 47 لاکھ 19 ہزار ہے جسے یو بی ایل کے فنانس پروگرام کے تحت 17 لاکھ 46 ہزار اور ایک لاکھ 2 ہزار کی آسان ماہانہ قسط پر صارفین کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔
9سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم عمر گرفتار
یو بی ایل ڈرائیو پروگرام میں صارفین کی سہولت کے لیے اپلائی اور ویریفکیشن کے عمل کو آسان رکھا گیا ہے۔ پروگرام سے استعفادہ کرنے کے خواہش مند افراد یو بی ایل کے لنک کے ذریعے اپلائی کرسکتے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سوزوکی سوئفٹ یو بی ایل
پڑھیں:
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ۔(جاری ہے)
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ہے ، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,058 روپے کمی کے بعد 335,219 روپے سے کم ہو کر 333,161 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 307,295 روپے سے کم ہو کر 305,408 روپے ہوگئی۔