بوکھلاہٹ کا شکار مودی حکومت نے بھارت میں بلاول بھٹو کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
مودی سرکار نے بھارت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے بلاول بھٹو کے ایکس اکاؤنٹ کی بندش کی شدید مذمت کی اور کہا بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام تو پاکستان پر دھر دیا، مگر سچائی سامنےآنے پر مودی سرکار اب سخت گھبراہٹ کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی اقدامات پاکستانی موقف کو تقویت دے رہےہیں، مودی سرکار سن لو، آوازیں دبانے سے سچ چھپتا نہیں۔
ان کے علاوہ بلاول ہاوَس کے ترجمان سریندر ولاسائی نے بھارت کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایکس اکاوَنٹ کو بلاک کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مودی ڈرتا ہے، ثابت ہوا کہ بھارت غیرجمہوری ملک اور مودی انتہائی بزدل شخص ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پہلگام معاملے پر بیانیے نے مودی کا ہاضمہ خراب کردیا، بھارت کا بلاول بھٹو زرداری کا ایکس اکاوَنٹ معطل کرنا شتر مرغ کا ریت میں سر دبانے کے مترادف ہے۔
ترجمان بلاول نے کہا کہ یہ بلاول بھٹو زرداری ہی تھے جنہوں نے گجرات کے قصائی کو پہلی بار دنیا کے سامنے بے نقاب کیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جنگی جنون میں مبتلا مودی کو آئینہ دکھاتے رہیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
پڑھیں:
بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل تین جون بروز بدھ شام پانچ بجے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی تحصیل چلاس میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔