بلاول بھٹو زرداری کا بھارت میں ایکس اکاؤنٹ بلاک
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بھارت میں ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ ثابت ہوا بلاول بھٹو زرداری سے مودی ڈرتے ہیں۔
ترجمان بلاول ہاؤس سریندر ولاسائی کا کہنا ہے کہ ثابت ہوا کہ بھارت غیر جمہوری ملک اور مودی بزدل شخص ہیں۔
پاکستان نے غیر ملکی میڈيا کو ان علاقوں کا دورہ کروا دیا، اس طرح بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو جھوٹا ثابت کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ بلاول کا ایکس اکاؤنٹ معطل کرنا شتر مرغ کا ریت میں سر دبانے کے مترادف ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے گجرات کے قصائی کو پہلی بار دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، پی پی پی چیئرمین بلاول جنگی جنون میں مبتلا مودی کو آئینہ دکھاتے رہیں گے۔
بلاول کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کرنا بھارت کی بوکھلاہٹ ہے: شازیہ مریمرکزی ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے بلاول بھٹوکا ایکس اکاؤنٹ بلاک کرنے کی مذمت کرتے ہیں، اقدام بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ اور سچ سے خوف کی علامت ہے۔
شازیہ مری نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے عالمی سطح پر سچ بولنے والی آوازوں کو دبانے کی کوشش کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے مسلسل مطالبہ کیا کہ مودی سرکار پہلگام واقعے پر ثبوت دے، عالمی تحقیقات کی حمایت کرے، مگر مودی سرکار سچ چھپانے اور اپنی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔
بھارتی ڈائریکٹوریٹ آف شپنگ نے کہا ہے کہ پاکستانی جھنڈے کا حامل کوئی جہاز کسی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوگا، نہ ہی بھارتی جھنڈے والا کوئی جہاز پاکستانی پورٹ پر جائے گا۔
پی پی پی رہنما نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کو کس طرح پامال کیا جا رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے گجرات کے قصائی مودی کو عالمی میڈیا اور دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، پاکستان کے عوام اور تمام قومی قوتیں بھارت کے ناپاک عزائم کے خلاف متحد ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ
پڑھیں:
یوسف رضا گیلانی کے چچا زاد بھائی سید تنویر الحسن گیلانی انتقال کر گئے
تنویز الحسن گیلانی—فوٹو اے پی پیچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے چچا زاد بھائی اور سابق وفاقی وزیر سید تنویرالحسن گیلانی انتقال کر گئے۔
اہلِ خانہ کے مطابق سید تنویر الحسن گیلانی اسلام آباد کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
اس حوالے سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم تنویر الحسن گیلانی ایک سیاسی اور مدبرانہ شخصیت کے ملک تھے۔
بلاول بھٹو نے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات سے نوازے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطاء کرے۔