پاکستان کی فضائی، زمین اور سمندری حدود بھارتی امپورٹ اور ایکسپورٹ کے لیے بند
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پاکستان نے اپنی زمینی فضائی اور سمندری حدود کو بھارتی امپورٹ اور ایکسپورٹ کے لیے بند کردیا ہے، کسی تیسرے ملک سے بھی بھارتی درآمدی اور برآمدی مصنوعات کی پاکستانی فضائی، سمندری یا زمینی حدود سے گزرنے پر پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود پر پابندی سے بھارتی ایئرلائنز کو کتنا نقصان ہوگا؟
وزارت تجارت کے مطابق پاکستان نے بھارت میں تیار کردہ اشیا کی تیسرے ممالک کے ذریعے بذریعہ سمندر، زمین یا فضائی راستے پاکستان سے گزرنے والی درآمدات پر پابندی عائد کردی جس کے تحت بھارت سے تیسرے ممالک کی بذریعہ سمندر، زمین یا فضائی راستے پاکستان سے گزرنے والی درآمدات پر پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئرلائنز کی 800 سے زائد پروازیں متاثر، تاشقند اور الماتی پرواز معطل
یہ پابندی ان بھارتی درآمدات یا برآمدات پ لاگو نہیں ہوں گی جن کے لیے بل آف لیڈنگ یا لیٹر آف کریڈ 4 مئی سے قبل جاری یا قائم کیا گیا ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پابندی پاکستان تجارت سمندری حدود فضائی حدود وزارت تجارت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پابندی پاکستان پر پابندی کے لیے
پڑھیں:
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کو 10 روز میں کتنا نقصان ہوا؟
بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو آج 11 روز ہوگئے، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران 1150 بھارتی پروازیں اس پابندی سے متاثر ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود پر پابندی سے بھارتی ایئرلائنز کو کتنا نقصان ہوگا؟
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق بھارتی ائیرلائنز کو گزشتہ 10روز میں 225 کروڑبھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوا، ائیرانڈیا، آکاسا ائیر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ائیر اور ائیرانڈیا ایکسپریس کی پروازیں پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے متاثر ہیں۔
پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے انڈیگو ائیرکو بھی بھاری نقصان کا سامنا ہے، انڈیگوائیر کا الماتی تاشقند سمیت دیگر وسط ایشیائی ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن بدستور بند ہے۔
پاکستانی فضائی حدود بندش سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہوکر بحیرہ عرب سے جانا پڑرہا ہے، بھارتی ائیرلائنز کو طویل روٹس سے فیول اور آپریشنل اخراجات بڑھنے سے مالی نقصان ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستانی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ
امرتسر، دہلی، ممبئی، احمدآباد اور بنگلور سے تمام ائیرلائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے جبکہ طویل روٹس کی بھارتی پروازوں کے عملے کو ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشن سے یورپ میں بدلنا پڑرہا ہے ساتھ ہی 2 بار لینڈنگ اور ری فیولنگ سے بھارتی ائیرلائنز کو کروڑوں روپے ائیرپورٹ چارجز کی مد میں دینے پڑرہے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے ایک بھارتی ائیرلائن کا وسط ایشیائی ممالک کا آپریشن بند ہے۔
ذرائع کے مطابق غیریقینی صورتحال سے مسافربھارتی ائیرلائنز کی جگہ دیگر ملکوں کی ایئر لائنز کو ترجیح دینے لگے ہیں جبکہ مسافروں کو بھارتی ائیرلائنز کی پروازیں منسوخ ہونے پر ریفنڈز ملنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان
ذرائع کے مطابق پاکستان نے ابتدائی طور 23 اپریل تا 23 مئی بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پاکستان پہلگام فالس فلیگ فضائی حدود نقصان