اسرائیل اور بھارت ریاستی دہشتگردی کے مجرم ہیں، مفتی منیب الرحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام کراچی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بحری، بری اور فضائی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ نمائش چورنگی کراچی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کی منعقدہ فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، بھارتی جیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل ریاستی دہشتگردی کے مجرم ہیں، ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی آبی جارحیت قبول نہیں ہے، بھارتی وزیراعظم کے جنگی جنون کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مفتی منیب الرحم ن نے کہا کہ
پڑھیں:
اغوا برائے تاوان کیس: پولیس نے منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا، ضمانت واپس لینے کی درخواست
اغوا برائے تاوان کیس میں پولیس نے منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا ہے اور ان کے وکیل نے عدالت سے ضمانت واپس لینے کی درخواست کی ہے۔
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت میں اداکار منیب بٹ کے خلاف اغوا برائے تاوان کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں ان کے وکیل نے ضمانت واپس لینے کی درخواست دائر کر دی۔
سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے اپنے چالان میں منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا ہے، لہٰذا ضمانت کی درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مدعی محمد متعال کو اغوا کر کے 24 لاکھ 94 ہزار روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منیب بٹ پر ملزمان کو مری میں رہائش دلوانے کا الزام تھا، تاہم تفتیش مکمل ہونے کے بعد انہیں چالان میں بے گناہ قرار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں ایک پولیس اہلکار غالب تاحال مفرور ہے، جبکہ دیگر ملزمان میں شاہد ستار، محمد سلیم، علیم اور وزیر محمد شامل ہیں۔
تحقیقات کے مطابق ملزمان نے 23 اپریل کو شاہراہِ فیصل سے محمد متعال کو اغوا کیا اور کرپٹو کرنسی سمیت دیگر قیمتی سامان چھیننے کے بعد انہیں کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھوڑ دیا تھا۔