ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔
بھارت نے لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نے مذکورہ سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور کہا کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار اور پر عزم ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلا اشتعال فائرنگ منہ توڑ جواب پاک فوج
پڑھیں:
کپل شرما نے کینیڈا میں اپنے کیفے پر ہونے والی فائرنگ پر خاموشی توڑ دی
بھارت کے مشہور کامیڈین اور ٹی وی میزبان کپل شرما اور ان کی اہلیہ گنی شرما نے حال ہی میں کینیڈا میں اپنے کیفے پر ہونے والے خوفناک فائرنگ کے واقعے کے بعد پہلی بار ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ دونوں نے میئر برینڈا لاک اور سری پولیس سروس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس واقعے کے بعد ان سے محبت اور تعاون کا مظاہرہ کیا۔
کپل شرما، جو ان دنوں اپنے کامیڈی شو دی گریٹ انڈین کپل شو کے ذریعے لاکھوں دلوں پر راج کر رہے ہیں، اس واقعے کے بعد خبروں کی زینت بنے۔ اس واقعے پرانہوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ کیفے اب دوبارہ کھل چکا ہے اور کپل اور گنی نے فوری طور پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، کپل نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کیفے کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ساتھ مل کر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے تشدد کے خلاف اتحاد کا عزم ظاہر کیا۔
ویڈیو کے ساتھ کپل اور گنی نے لکھا:
“شکریہ میئر برینڈا لاک، @surreypoliceservice اور تمام حکام کا جنہوں نے @thekapscafe_ پر آکر محبت اور حمایت دکھائی۔ ہم تشدد کے خلاف متحد ہیں۔ ہم دل سے شکر گزار ہیں۔”
مداحوں نے کمنٹ سیکشن کو محبت بھرے پیغامات سے بھر دیا۔ وہ کپل کو صرف ایک کامیڈین نہیں بلکہ ایک سچے فائٹر کے طور پر دیکھتے ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں حوصلہ نہیں ہارا اور اپنے خوابوں کو زندہ رکھا۔
ایک صارف نے لکھا:
“آپ کے لیے خوش ہوں! دعا ہے کہ دوبارہ ایسا کچھ نہ ہو۔”
ایک اور نے کہا:
“کپل ہمیشہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر واپس آتے ہیں، بہت خوشی ہوئی۔”
تیسرے نے لکھا:
“واہ! آخرکار! اللہ کا شکر ہے سب کچھ ٹھیک ہے۔”
اداکار ویندو دارا سنگھ نے بھی تبصرہ کیا:
“جلد آ رہا ہوں!”
واضح رہے کہ کینیڈا کے شہر سری میں واقع دی کپل کیفے پر اچانک فائرنگ کے واقعے نے سب کو چونکا دیا تھا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس واقعے نے نہ صرف کپل اور ان کے خاندان پر اثر ڈالا بلکہ ان کے مداحوں میں بھی خوف اور بے چینی کی لہر دوڑا دی۔ مقامی حکام اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حالات پر قابو پایا اور متاثرین کی حفاظت کو یقینی بنایا۔
کپل شرما ان دنوں اپنے کامیڈی شو دی گریٹ انڈین کپل شو کے ذریعے ناظرین کو محظوظ کر رہے ہیں۔ حالیہ قسط میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راغب چڈھا بطور مہمان شریک ہوئے، جن کی کیمسٹری اور دلچسپ گفتگو نے ناظرین کے دل جیت لیے۔
Post Views: 3