Express News:
2025-05-05@16:00:17 GMT

کونسا ملک چوڑائی کے لحاظ سے چاند سے بھی زیادہ بڑا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT

دنیا کے ہر کونے سے تقریباً سبھی لوگ چاند کا مشاہدہ کرتے ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ چاند کا طول و عرض ہر ملک سے بڑا ہے لیکن حقیقت اس کے برخلاف ہے۔

جی ہاں چوڑائی کے لحاظ سے زمین پر واقعی ایک ایسا ملک موجود ہے جس کی چوڑائی (width) چاند کے قطر سے بھی زیادہ ہے اور وہ ملک ہے: روس

چاند کا قطر:

•    چاند کا قطر تقریباً 3,474 کلومیٹر ہے۔

روس کی مشرق سے مغرب تک چوڑائی:

•    روس کی چوڑائی تقریباً 9,000 کلومیٹر ہے!

یعنی روس چاند سے تقریباً 2.

5 گنا زیادہ چوڑا ہے۔  روس اتنا وسیع ہے کہ وہاں 11 مختلف ٹائم زونز پائے جاتے ہیں، ایک طرف سورج غروب ہو رہا ہوتا ہے تو ایک ہی وقت میں دوسری طرف سورج طلوع ہورہا ہوتا ہے۔
 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چاند کا

پڑھیں:

مشرقی شام سے زیادہ تر امریکی فوجیوں کا انخلاء مکمل

عرب میڈیا نے شام کے اسٹریٹیجک علاقوں سے امریکی فوج اور عسکری ساز و سامان کے بڑے پیمانے پر انخلاء کی نشاندہی کی ہے اسلام ٹائمز۔ امریکی افواج نے شام کے مشرقی صوبے دیر الزور کے تیل و گیس سے مالامال 2 علاقوں میں واقع اپنے اہم فوجی اڈوں "العمر" و "کونیکو" سے انخلاء مکمل کر لیا ہے جبکہ ان اڈوں میں موجود امریکی فوج و عسکری سازوسامان کو، عراقی کردستان سے شام پہنچنے والے درجنوں فوجی ٹرکوں کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ عرب اخبار "العربی الجدید" کے مطابق یہ فوجی ٹرک، امریکی عسکری سازوسامان، فوجی آلات اور بھاری ہتھیاروں سے لدے ہوئے تھے جو بین الاقوامی امریکی اتحاد کی حفاظت میں علاقے سے باہر نکلے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ نے کونیکو گیس فیلڈز میں واقع اپنے فوجی اڈے سے تمام فوجیوں کو نکال لیا ہے جبکہ العمر آئل فیلڈز میں اس کے صرف 50 فوجی و افسران ہی باقی بچے ہیں درحالیکہ یہ دونوں فوجی اڈے، مشرقی شام میں امریکہ کے سب سے اہم اڈے سمجھے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا میں درختوں کی تعداد ستاروں سے کہیں زیادہ، دعوے میں کتنی حقیقت؟
  • لاڑکانہ میں 1991 کے بعد رواں مئی میں سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ
  • اس دفعہ پاکستان کا سفارتی موقف زیادہ مضبوط ہے، اعزاز چوہدری
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا سب سے زیادہ اثر کشمیر پر پڑیگا، عمر عبداللہ
  • رواں سال اپریل 65 سالوں میں ساتواں سب سے خشک اپریل رہا
  • برطانیہ میں عارضی رہائشی سہولیات کا شدید ہوتا ہوا مسئلہ
  • بستر میں فون کا استعمال: بے خوابی کا خطرہ انسٹھ فیصد زیادہ
  • مشرقی شام سے زیادہ تر امریکی فوجیوں کا انخلاء مکمل
  • دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں شاہ رخ خان کا نمبر کونسا؟