رائلٹی، آکشن اور فیسوں سمیت محکمے کو سال 2023-24 کے دوران چھ ارب 20 کروڑ روپے 99 لاکھ 70 ہزار 491 روپے کی آمدن ہوئی۔ مذکورہ لیز سے ایک لاکھ 60 ہزار لوگ روزگار سے وابستہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں 600 سے زائد معدنیات کی لیز جاری نہ ہونے کی وجہ سے ایک ارب سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ 3ہزار200 معدنیات کی لیز سے 6 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ہو رہی ہے۔ محکمہ معدنیات کی دستاویزات کے مطابق خیبر پختنخوا میں اس وقت معدنیات کی جانب سے 3200 لیز جاری کی گئی ہیں۔ رائلٹی، آکشن اور فیسوں سمیت محکمے کو سال 2023-24 کے دوران چھ ارب 20 کروڑ روپے 99 لاکھ 70 ہزار 491 روپے کی آمدن ہوئی۔ مذکورہ لیز سے ایک لاکھ 60 ہزار لوگ روزگار سے وابستہ ہیں۔ دستاویزات کے مطابق اس وقت معدنیات کی 600 لیز بند ہیں۔ محکمہ کی دستاویزات کے مطابق حکومت کی جانب سے لیز کھولنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تو محکمے کو مزید سالانہ ایک ارب روپے کی آمدن ہو سکتی ہے اور 30 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع مل سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: معدنیات کی

پڑھیں:

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کتنے خاندانوں کو بلاسود قرضہ فراہم کیا جا چکا، تفصیل سامنے آگئی

ویب ڈیسک:  حکومت پنجاب کی جانب سے 62 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلا سود قرضہ فرہم کیا جا چکا ہے۔

 اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ماہ میں 14 ارب روپے سے زائد رقم 19 ہزار 677 خاندانوں میں تقسیم کی گئی، وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کے مطابق مجموعی طور پر 8 ہزار 400 گھر مکمل اور 51 ہزار سے زائد زیر تعمیر ہیں۔

 بلال یاسین نے کہا کہ جولائی میں 3 ہزار 215 گھر مکمل ہوئے ، ہزاروں افراد اپنے گھر منتقل ہوچکے ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ

 ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے وزیر ہاؤسنگ کو اہداف کی پیشرفت پر بریفنگ دی جس پر بلال یاسین نے کہا کہ مکمل ہونیوالے گھروں کے مکینوں کی جلد وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کروائیں گے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • اوپیک پلس کا ستمبر کے لیے تیل کی پیداوار میں 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ اضافے کا اعلان
  • سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف بڑی کارروائی، ایک ہفتے میں 22 ہزار سے زائد گرفتار
  • ایف بی آر کا سیلز ٹیکس میں بے ضابطگیوں پر ایکشن، 11 ہزار سے زائد کمپنیوں کو نوٹسز جاری
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سب پر بازی لے گیا
  • اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کتنے خاندانوں کو بلاسود قرضہ فراہم کیا جا چکا، تفصیل سامنے آگئی
  • امریکا کیساتھ تجارتی معاہدے کے اثرات، 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 41 سے اوپر بند ہوا
  • راولپنڈی :کرپشن کیس کے ملزم کو 29 سال قید کی سزا
  • قطر کا 3 ہزار سے زائد افغان مزدروں کو ملازمتیں دینے کا اعلان
  • کرپشن کے ملزم کو 29 سال قید بامشقت اور 20 لاکھ جرمانے کی سزا
  • اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے کرپشن کیس کے ملزم کو 29 سال قید کی سزا سنادی