چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی گیبون کی صدارتی تقریب حلف برداری میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
لیبر وئیل:گیبون کے صدر اینگوما کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور قومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نائب صدر مو ہونگ نے گیبون کے دارالحکومت لیبرویئل میں صدر اینگوما کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ 4 تاریخ کو صدر اینگوما نے لیبرویئل میں مو ہونگ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مو ہونگ نے صدر اینگوما کو شی جن پھنگ کی جانب سے سلام اور نیک خواہشات پیش کیں اور کہا کہ چین گیبون کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک مل کر روایتی دوستی سے قوت حاصل کرنے، باہمی اعتماد کو بڑھانے اور باہمی فائدے کے اصول پر آگے بڑھنے کے لیے کوشش جاری رکھیں گے تاکہ چین-گیبون جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے۔صدر اینگوما نے تقریب حلف برداری میں خصوصی ایلچی بھیجنے پر صدر شی جن پھنگ کے لئے شکریے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اینگوما نے کہا کہ گیبون چین کے ساتھ روایتی دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے، اور ایک چین کے اصول کی پختہ طور پر پاسداری کرتا رہے گا، چین کے ساتھ ہر میدان میں عملی تعاون کو گہرا کرے گا، اور دوطرفہ تعلقات میں مزید ترقی کو حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہے گا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صدر اینگوما چین کے
پڑھیں:
پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، چینی تجزیہ کار
چینی تجزیہ کار نے بھارتی میڈیا پر دو ٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
معروف چینی تجزیہ کار اور ماہر عالمی امور وکٹر گاؤ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ملک پاکستان پر حملہ کرے گا تو چین پاکستان کے دفاع کےلیے ساتھ کھڑا ہوگا۔
وکٹر گاؤ نے کہا کہ چین پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، جب پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے ہوئے، تب بھی چین نے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا اور پہلگام حملے میں بھی چین کا یہی موقف ہے۔