امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مرد آہن قراردے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھارت بڑھتی کشیدگی میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مرد آہن قرار دے دیا۔امریکی اخبار نے اپنے آرٹیکل میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے قائدانہ کردار کی اہمیت کو تسلیم کیا، اخبار نے لکھا ‘ایسے وقت میں جب پہلگام واقعے کے بعد بھارت پر دباؤ اور خطے میں تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں جنرل عاصم منیرنے پاکستان کا واضح موقف تشکیل دیا۔’

امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے ٹینک پر کھڑے ہوکر خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دو ٹوک کہا کوئی ابہام میں نہ رہے بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور پرعزم اورمنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

نیویارک ٹائمز نے لکھا ‘آرمی چیف کا یہ خطاب کسی بھی بھارتی حملے کا جواب دینے کے عزم کا مکمل اعادہ تھا, ایک ایسے وقت میں جب پاکستانی قوم سیاسی اور معاشی مشکلات میں گھری تھی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پوری قوم کو متحد کردیا ہے۔آرمی چیف کے خطاب اوربیانات کو بھارت میں پاکستان کی جانب سے طاقت کےاظہارکے طورپر دیکھا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ا رمی چیف جنرل عاصم منیر امریکی اخبار

پڑھیں:

اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سے ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ کی ملاقات

ملاقات کے دوران قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ نے بتایا کہ مجلس شوری اسلامی (ایران) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف جلد پاکستان کے سرکاری دورے پر آئیں گے جس دوران وہ صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ایرانی اسپیکر کراچی بھی آئیں گے اور اسپیکر سید اویس قادر شاہ سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی سندھ سید اویس قادر شاہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ نے ملاقات کی۔ قونصل جنرل کے ہمراہ مجلس شوری اسلامی (ایران) کے ڈائریکٹر جنرل خوسروی بھی موجود تھے۔ اسپیکر سید اویس قادر شاہ کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید بھی ملاقات میں شریک تھیں، اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اکبر عیسی زادہ نے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، ایران اور پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے چیئرمین فدا حوسین مالکی کا پیغامِ یکجہتی بھی پہنچایا۔ ملاقات کے دوران قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان موجود تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور اقتصادی تعلقات کو اجاگر کیا اور باہمی تجارت و تعاون کے فروغ کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے بتایا کہ مجلس شوری اسلامی (ایران) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف جلد پاکستان کے سرکاری دورے پر آئیں گے جس دوران وہ صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ایرانی اسپیکر کراچی بھی آئیں گے اور اسپیکر سید اویس قادر شاہ سے ملاقات کریں گے۔

قونصل جنرل نے مزید بتایا کہ ایران کے اسپیکر ایک مشترکہ اقتصادی فورم قائم کرنے کے خواہاں ہیں اور تجویز دی ہے کہ اسپیکر سید اویس قادر شاہ اس فورم کے سندھ چیپٹر کی قیادت کریں، جس میں معروف کاروباری نمائندے شامل ہوں گے۔ اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے تجویز کو سراہا اور بتایا کہ وہ ایرانی اسپیکر کے متوقع دورے پر پہلے ہی اسپیکر قومی اسمبلی سے بات چیت کر چکے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ایرانی اسپیکر اور وفد کی میزبانی سندھ اسمبلی میں کی جائے، جہاں اراکینِ اسمبلی اور صوبائی وزرا معزز مہمانوں کا خیرمقدم کریں اور انہیں اسمبلی کے دونوں ایوانوں کا دورہ کرایا جائے۔ قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ نے اسپیکر سید اویس قادر شاہ کا شکریہ ادا کیا اور ملاقات کو مفید قرار دیا۔ اس موقع پر اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے مہمان وفد کو سندھ اسمبلی کی یادگاری شیلڈ پیش کی اور سندھ کی روایت کے مطابق اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا اور قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ نے بھی اسپیکر سید اویس قادر شاہ کو یادگاری سووینیر پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل پختونخوا کو نوٹس
  •  فیلڈ مارشل کو ملنے والا اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے، جاوید اقبال انصاری 
  • اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سے ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ کی ملاقات
  • ایسے شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • فوج کو سیاست سے دور رکھیں، جنرل کی جرنلسٹوں کو شٹ اپ کال
  • سپریم کورٹ میں خانپور ڈیم کیس کی سماعت، ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس جاری کر دیا
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
  • غزہ صحافیوں کے لیے خطرناک ترین خطہ ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • دنیا میں صحافی قتل کے 10 میں سے 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں: انتونیو گوتریس
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت