راولپنڈی :چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) سے جی ایچ کیو میں 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے ملاقات کی۔ یہ ورکشاپ 2016 سے ہر سال منعقد کی جاتی ہے، جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں مرد و خواتین پارلیمنٹرینز، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے اراکین، نوجوان، ماہرین تعلیم اور میڈیا کے نمائندگان شرکت کرتے ہیں۔ ورکشاپ میں مختلف سیمینارز، گروپ مباحثے، اور ملک کے مختلف علاقوں کے دورے شامل ہوتے ہیں، جس کا مقصد بلوچستان کی آئندہ قیادت کو قومی و صوبائی مسائل کے فہم اور ان کے مربوط حل کے لیے تیار کرنا ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے اظہارخیال کرتے ہوئے حکومت کی بلوچستان کی سماجی و معاشی بہتری کے لیے مسلسل کاوشوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ موجودہ اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں کی وسعت اور نوعیت اُن جھوٹے پروپیگنڈوں کو رد کرنے کے لیے کافی ہے جو بلوچستان سے متعلق پھیلائے جا رہے ہیں۔ متعدد ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں، جن سے بلوچستان کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ جنرل عاصم منیر نے سول سوسائٹی، خصوصاً نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے پر سول سوسائٹی کے کردار کو سراہا اور ترقی و خوشحالی کے سفر میں اُن کے مؤثر کردار پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی بلوچستان کی سیکیورٹی اور ترقی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن عناصر جو خوف و ہراس پھیلانے اور صوبے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سازشیں کرتے ہیں، اُنہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، فرقہ یا قومیت نہیں ہوتی، اور اسے قومی اتحاد کے ساتھ ہی شکست دی جا سکتی ہے۔ ایسے دہشت گرد گروہ جو بلوچ شناخت کے نام پر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں، وہ بلوچ قوم کی عزت و حب الوطنی پر بدنما داغ ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن کا خواہاں ہے، تاہم اگر پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا گیا تو پاکستان اپنی قومی عزت اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لیے بھرپور جواب دے گا۔  پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے، عوام کی مکمل حمایت سے، دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔
ورکشاپ کا اختتام ایک بھرپور اور کھلے سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ ہوا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:  قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوگا، اجلاس میں موجودہ صورتحال میں حکومتی بیانیے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا، قومی اسمبلی اجلاس میں بھارتی ممکنہ جارحیت اور فالز فلیگ آپریشن کے اقدامات کی مذمتی قرار داد منظور کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام حملے کاالزام پاکستان پر عائد کیا ہے جس کے جواب میں پاکستان نے بھی مودی سرکار کو سفارتی سطح پر منہ توڑ جواب دیا ہے۔

پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی کو پوری قوم کے اتحاد سے ہی شکست دی جا سکتی ہے؛ آرمی چیف
  • قومی خود مختاری پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا: آرمی چیف
  • پاکستان امن چاہتا ہے مگر ملکی سالمیت کی خلاف ورزی پر پوری طاقت سے جواب دیگا، آرمی چیف
  • پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائیگا، آرمی چیف
  • بلوچ شناخت کے نام پر بدامنی پھیلانے والےدراصل بلوچ قوم کی عزت و وقار پر دھبہ ہیں، آرمی چیف
  • مودی حملہ کرنا چاہتا ہے ملکی سالمیت کیلئے ہم ہر حدتک جانے کو تیا ر: رانا ثنا
  •  پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کرانے کا فیصلہ کرلیا
  • قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان کی سالمیت کے دفاع کیلئے چین ہرطرح کی مدد کرے گا، وکٹر گا کا بھارتی اینکر کو جواب