اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موجودہ معاشی حالات میں جب صارفین بجٹ میں تنگی محسوس کر رہے ہیں، نوکیا HMD نے ایک بروقت اور صارف دوست قدم اٹھایا ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں اپنے کئی مقبول فیچر فون ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد سادہ، مضبوط، اور قابل اعتماد مواصلاتی ڈیوائسز کو عام صارف کی پہنچ میں لانا ہے۔

قیمتوں میں کمی: نئی قیمتیں کیا ہیں؟

نوکیا کے جن فیچر فونز کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، ان کی نظرثانی شدہ قیمتیں کچھ یوں ہیں۔

نوکیا 105 کلاسک 2,999روپے، نوکیا 106 (2023) 3,999 روپے، نوکیا 108 (2024) 4,199 روپے، نوکیا 110 (2023) 4,999 روپے، اور نوکیا 125 (2024) 5,199 روپے نئی قیمتوں میں دستیاب ہیں۔

قیمتوں میں یہ کمی تقریباً 600 سے 800 روپے فی ماڈل ہے، جو کہ بجٹ صارفین کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

نوکیا فیچر فونز کی خصوصیات

نوکیا کے یہ فونز نہ صرف قیمت میں مناسب ہیں بلکہ کارکردگی اور خصوصیات کے لحاظ سے بھی متاثر کن ہیں۔

یہ فونز 2 سے 3 انچ اسکرین کے ساتھ ہیڈفون جیک اور میموری کارڈ سلاٹس، مضبوط Unisoc چپ سیٹس، لمبی بیٹری لائف، سادہ اور پائیدار ڈیزائن کے ساتھ دستیاب ہیں۔ نوکیا 125 4G میں IP52 واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنس ہیں۔

نوکیا فیچر فونز اُن تمام صارفین کے لیے مثالی ہیں جوایک قابل اعتماد ’سیکنڈری ڈیوائس‘ چاہتے ہیں۔ روزمرہ کے لیے ایک سادہ اور مضبوط فون تلاش کر رہے ہیں اور اسمارٹ فونز کے متبادل کے طور پر ایک آسان فون استعمال کرنا چاہتے ہیں

ہر نوکیا فیچر فون ایک سال کی آفیشل وارنٹی کے ساتھ ہے، جو کہ کمپنی کے اعتماد اور بعد از فروخت سروس پر یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

نوکیا کبھی پاکستان میں موبائل فون مارکیٹ کا بے تاج بادشاہ تھا، جہاں 2000 کی دہائی کے اوائل میں اس کا مارکیٹ شیئر 60 فیصد تک پہنچ چکا تھا۔ اب، موجودہ چیلنجز اور مسابقتی مارکیٹ میں، کمپنی دوبارہ اپنی ساکھ بحال کرنے کے لیے قیمتوں کی اس نئی حکمت عملی کو اپنائے ہوئے ہے۔

نوکیا HMD کا یہ قدم نہ صرف ایک تجارتی حکمت عملی ہے بلکہ یہ معاشی دباؤ میں مبتلا صارفین کے لیے ایک مثبت پیغام بھی ہے کہ معیاری، پائیدار اور سادہ موبائل فون اب بھی مناسب قیمت پر دستیاب ہو سکتے ہیں۔ نوکیا کی ساکھ، معیار، اور نئی قیمتیں مل کر اس کی مارکیٹ میں واپسی کو مضبوط بنا سکتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان میں مچھیرے نے مچھلیاں پکڑنے کیلئے دریا میں جال پھینکا لیکن ایسی چیز آ گئی کہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: قیمتوں میں فیچر فون کے لیے

پڑھیں:

حکومت کا چینی بحران سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور، چینی درآمد کا حتمی آرڈر بھی جاری

حکومت نے چینی بحران سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور شروع کردیا اور شوگر ملز کو کرشنگ سیزن یکم نومبر سے شروع کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی جب کہ چینی کی درآمد کا حتمی آرڈر بھی دے دیا گیا۔

وزارت فوڈ سیکیورٹی کے ذرائع  نے کہا کہ شوگر ملوں نے کرشنگ سیزن جلد شروع کرنے کیلئے چینی کی ایکس مل پرائس بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ بروقت کرشنگ شروع نہ کرنے کی صورت میں چینی درآمدات میں اضافہ کا امکان  ہے۔

ذرائع کے مطابق  کرشنگ سیزن میں تاخیر سے چینی کی دستیابی میں مشکلات ہو سکتی ہیں، چینی کی درآمدات ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع  نے کہا کہ حکومت نے صوبوں کو چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے،  حکومت نے چینی کے 19 لاکھ ٹن کے ذخائر کی سخت مانیٹرنگ شروع کر رکھی ہے۔

دوسری جانب  چینی کی قیمتوں میں استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کے فیصلے پر اہم پیشرفت ہوئی اور  چینی کی درآمد کا حتمی آرڈر دے دیا گیا ہے۔

چینی کی درآمد ٹینڈر کھلنے کے بعد حتمی مرحلے میں داخل، چینی حکومت کی طرف سے درآمد کی جا رہی ہے، درآمد شدہ چینی کی پہلی شپمنٹ ستمبر 2025 کے اوائل میں پاکستان پہنچے گی۔

درآمد کا مقصد مارکیٹ میں چینی کی دستیابی کو یقینی بنانا اور قیمتوں میں توازن برقرار رکھنا ہے،  حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی متعلقہ کمیٹی نے بین الاقوامی مارکیٹ میں خریداری کے وقت کامیابی سے ڈسکاؤنٹ بھی حاصل کیا۔

درآمد شدہ چینی کی آمد سے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں توازن برقرار رہے گا اور  صارفین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • بینک مکرّمہ لمیٹڈ نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 1.44 ارب روپے کے ششماہی قبل از ٹیکس منافع کا اعلان کیا
  • حکومت کا چینی بحران سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور، چینی درآمد کا حتمی آرڈر بھی جاری
  • سونے کی قیمت میں انتہائی بڑا اضافہ
  • حکومت نے مزید 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا آرڈر دےدیا
  • کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت پر 11 اگست سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • اشیاء کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ نااہلی اور ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، کاشف سعید شیخ
  • مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوؤں کے باوجود گزشتہ ہفتے 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
  •  مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار ، کیاچیزسستی ہوئی اورکیامہنگی؟ 
  • لاہور شہر میں چینی نایاب، قیمت بھی کنٹرول سے باہر
  • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی