غیر ملکی اسپانسرڈ دہشتگردی بلوچستان کی ترقی کے لیے سنگین ترین خطرہ ہے، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی اسپانسرڈ دہشتگردی بلوچستان کی ترقی کے لیے سنگین ترین خطرہ ہے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دشمن عناصر صوبے میں خوف، عدم استحکام اور تشدد کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گرد گروہ بلوچ شناخت کے نام پر اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سول سوسائٹی کے اراکین کی بلوچستان کے عوام کےلیے شعور بیدار کرنے کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف نے بالخصوص نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کےلیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور سول سوسائٹی کے اراکین کے ترقی و خوشحالی کے عمل میں کردار کو اہم قرار دیا۔
ٹرمپ کا غیر امریکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آرمی چیف
پڑھیں:
پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھے گی، فیلڈ مارشل
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا اور جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی پاک فوج میں شمولیت کی تقریب میں بھی شرکت کی، فیلڈ مارشل نے علمی و سماجی شخصیات سے ملاقات میں سول و ملٹری ہم آہنگی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ملتان گیریڑن کے دورے میں فارمیشن کی عملی تیاریوں اور جاری تربیتی سرگرمیوں پربریفنگ دی گئی، فیلڈ مارشل نے جوانوں کے اعلیٰ جذبے، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیت کو سراہا۔(جاری ہے)
انہوں نے قومی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل کا علمی وسماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ گفتگو کا سیشن بھی ہوا، سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی، سول و ملٹری ہم آہنگی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام طبقات کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے پاک فوج میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شمولیت کی تقریب میں شرکت کی، جدید ریڈار، الیکٹرانک وارفیئر اور نائٹ اسٹرائیک کی صلاحیت سے لیس ہیلی کاپٹرز نے مظفرگڑھ فائرنگ رینج میں فائرپاور کا مظاہرہ کیا۔فیلڈ مارشل نے مشترکہ ہتھیاروں کی حکمتِ عملی کے کامیاب مظاہرے کو سراہا۔