ایسا رویہ ناقابلِ برداشت ہے، منیب بٹ شادیوں میں کھانا ضائع کرنے والے مہمانوں پر برس پڑے
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں اپنے برادرِ نسبتی معاذ خان کی شادی میں شرکت کی جہاں وہ نہ صرف قریبی عزیز کی حیثیت سے موجود تھے بلکہ بطور ”بڑے سالے“ تمام انتظامی ذمہ داریاں بھی بخوبی نبھاتے نظر آئے۔
تقریبات میں رنگ، خوشیاں اور محبت کا بھرپور سماں رہا، لیکن منیب بٹ نے اپنی روایت کے مطابق ایک وی لاگ کے ذریعے مداحوں کو پسِ پردہ لمحات میں جھانکنے کا موقع بھی دیا۔ تاہم اس وی لاگ میں ایک ایسا لمحہ بھی سامنے آیا جس نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔
منیب بٹ شادی میں کھانے کے ضیاع پر خاصے برہم نظر آئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شادی کے کھانے کے شعبے کی نگرانی کر رہے تھے، اور بار بار کچن کا چکر لگاتے ہوئے انہوں نے نوٹ کیا کہ مہمان اپنی پلیٹیں بھر کر کھانے کو ضائع کر رہے ہیں۔
اداکار نے وی لاگ میں پلیٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:
”میں نے تین بار کچن کا دورہ کیا ہے، کھانا کبھی ختم نہیں ہوتا، ختم تب ہوتا ہے جب مہمان اسے ضائع کرتے ہیں۔“
انہوں نے بچا ہوا کھانا کیمرے پر دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ سب ضائع ہو گیا ہے اور یہ رویہ قابل افسوس ہے۔ منیب کا کہنا تھا کہ صرف شادی میں مہمان بن جانا اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ آپ اپنی پلیٹ میں ضرورت سے زیادہ کھانا ڈال کر اسے ضائع کریں۔
اس وی لاگ کا وہ کلپ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جہاں صارفین نے منیب بٹ کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا،
”بالکل ایسا ہی ہماری فیملی میں بھی دیکھا ہے، شکریہ کہ آپ نے یہ بات کھل کر کی۔“
ایک اور صارف نے لکھا،
”جتنا کھا سکتے ہیں، اتنا ہی لینا چاہیے، یہ بہت سادہ اصول ہے!“
جبکہ ایک فالوور کا کہنا تھا،
”ہمارے معاشرے میں لالچ بہت ہے، اور یہی اس طرح کے ضیاع کی وجہ بنتا ہے۔“
منیب بٹ کا یہ قدم جہاں ایک عام سی شادی کی ویڈیو لگ رہی تھی، وہیں معاشرتی اصلاح کی ایک مثبت کوشش بھی بن گیا ہے، جسے عوام کی بڑی تعداد سراہ رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:’قرآن میرے سرہانے رہتا ہے، روحانی سکون کا ذریعہ ہے‘، ہالی ووڈ اداکار کا انکشاف
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
معروف بھارتی اداکار چل بسے
بھارتی فلم انڈسٹری سوگوار، کنڑا سینما کے 34 سالہ مشہور اداکارسنتوش بالاراج طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنتوش بالاراج گزشتہ چند دنوں سے ریاست کرناٹکا کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں انہیں یرقان کی تشخیص کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق یرقان نے ان کے پورے جسم کو متاثر کر دیا تھا، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔
اداکار کے انتقال کی خبر منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
فنی کیریئر اور پسِ منظر
سنتوش بالاراج، معروف ہدایتکار انیکل بالاراج کے بیٹے تھے۔ یہ افسوسناک اتفاق ہے کہ سنتوش کا انتقال ان کے والد کے انتقال کے دو سال بعد ہوا۔ انیکل بالاراج 15 مئی 2022 کو بنگلور میں ایک سڑک حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
سنتوش نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2009 میں فلم کیمپا سے کیا، تاہم انہیں اصل شہرت 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم گنپا سے ملی۔ اس کے بعد انہوں نے فلم کاریا 2 میں اداکاری کی، جو ان کے والد کی پروڈکشن میں بنی تھی۔ سنتوش حال ہی میں 2024 میں ریلیز ہونے والی فلم ستیام میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے۔