طلباو طالبات کیلئے اچھی خبر “سٹوڈنٹ کارڈ” لانچ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
پنجاب حکومت نے “سٹوڈنٹ کارڈ” لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے سٹوڈنٹس کو سٹوڈنٹ کارڈ دیے جائیں گے۔
سٹوڈنٹ کارڈ پر سٹوڈنٹس کو مختلف جگہوں پر ڈسکاؤنٹ ملیں گے، طلبا سٹوڈنٹ کارڈ دکھانے پر مفت سفر کرسکیں گے۔ سٹوڈنٹس کی تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کی پروفائل بھی تیار ہوگی۔ سٹوڈنٹ کارڈ سےطلبا کو ملکی و بین الاقوامی سکالرشپس دی جائیں گی۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے سٹوڈنٹ کارڈ کے اجرا پر کام شروع کردیا، اس حوالے سے کہنا ہے کہ سٹوڈنٹس کی مدد کرنیوالی مختلف کمپنیوں سے مدد حاصل کی جائے گی، سٹوڈنٹ کارڈ کے ذریعے تمام سٹوڈنٹس کا ڈیٹابیس تیار ہوگا ۔ سٹوڈنٹ کارڈ سے طلبا کو تعلیم کیساتھ کیرئیر میں بھی فائدہ ہوگا ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سٹوڈنٹ کارڈ
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔