پاکستان کو واضح پیغام دینا چاہیے اگر بھارت نے مہم جوئی کی تو اسے نست و نابود کر دیا جائیگا،عمرایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت، پہلگام فالس فلیگ آپریشن، سندھ طاس معاہدے اور داخلی سیکیورٹی پر مفصل بحث کا آغاز ہو گیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا نرندر مودی کی حکومت کسی بھی وقت اشتعال انگیزی کر سکتی ہے۔ ایسے میں پاکستان کو واضح اور دو ٹوک پیغام دینا چاہیے کہ اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو اسے نیست و نابود کر دیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کے پیر کے روز ہونے والے اجلاس کے دوران بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزی، پہلگام حملے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر جھوٹے الزامات، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، اور ملکی داخلی سلامتی کے امور پر مفصل بحث کا آغاز ہو گیا۔بحث کا آغاز قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کیا، جنہوں نے اپنے خطاب میں نہ صرف بھارتی جارحیت کو بے نقاب کیا بلکہ حکومت کی خاموشی اور غیر واضح پالیسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
عمر ایوب نے پہلگام واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ پاکستان سے تقریبا ساڑھے چار سو کلومیٹر دور پیش آیا، جس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا ہم اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں لیکن پاکستان کبھی بھی اس طرح کے حملوں میں ملوث نہیں رہا۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ بیان پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمارا اس واقعے سے تعلق ہی نہیں تو انویسٹی گیشن کی پیشکش کیوں؟ کیا ہم خود پر الزام تسلیم کر رہے ہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر ایک قومی لیڈر کی نہیں بلکہ کمزور رویے کا اظہار تھی۔قائد حزب اختلاف نے ایوان سے سوال کیا کہ کیا ہمارے پاس گولے بارود کی کمی ہے؟ کیا ہماری فوج اور قوم تیار نہیں؟ اگر حکومت تسلی دے تو قوم مطمئن ہو جائے گی۔انہوں نے خبردار کیا کہ یہ جنگ مختصر ضرور ہوگی لیکن اس کی شدت اور تباہی بہت خطرناک ہوگی اور ہمیں پہلے سے تیار رہنا ہوگا۔عمر ایوب نے واضح کیا کہ بھارت کی طرف سے براہموس میزائل کے تجربات ہو رہے ہیں اور مودی کی حکومت کسی بھی وقت اشتعال انگیزی کر سکتی ہے۔ ایسے میں پاکستان کو واضح اور دو ٹوک پیغام دینا چاہیے کہ اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو اسے نیست و نابود کر دیا جائے گا۔
انہوں نے اندرونی حالات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا آج بلوچستان میں حالات خراب ہیں اختر مینگل اور ان کے ساتھیوں کو روکا گیا، ماہرنگ بلوچ کو جیل میں ڈالا گیا، یہاں تک کہ ایک حکومتی ایم این اے کو بھی گارڈز سمیت روکا گیا حکومت بتائے، رٹ کہاں ہے؟ عمر ایوب نے ایوان کو آگاہ کیا کہ کاٹلنگ ڈرون حملے پر میری تقریر کا ریکارڈ غائب کر دیا گیا اور نہروں سے متعلق جمع کرائی گئی قرارداد بھی ایوان کے ریکارڈ سے غائب ہے کیا یہ ہے جمہوریت اور شفافیت؟انہوں نے سندھ طاس معاہدے پر حکومت کے کمزور مقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا آج بھارت اس معاہدے کو وپنائز کر رہا ہے جبکہ حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔
اگر بھارت نے معاہدہ توڑا، تو یہ کھلی جنگ کے مترادف ہوگا اور ہمیں اس کا جواب اسی شدت سے دینا ہوگا۔عمر ایوب نے عمران خان کی قیادت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا آج قوم کو عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے جو مودی جیسے ہٹلر کو روک سکے۔ عمران خان نے کہا تھا اگر حملہ ہوا تو پہلے ہم ماریں گے اور ان کے جہاز گرا کر یہ ثابت بھی کیا۔
اپوزیشن لیڈر کے اس دھواں دھار خطاب کے بعد ایوان میں سنجیدہ بحث کا آغاز ہو چکا ہے۔ قومی اسمبلی میں آج ہونے والی اس تفصیلی اور حساس بحث نے نہ صرف بھارت کی اشتعال انگیزی کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا بلکہ پاکستان کی داخلی سلامتی، خودمختاری اور دفاع سے متعلق امور پر پارلیمانی بیانیے کو نئی سمت دی ہے۔ایوان میں اب یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اپنی سرزمین، سالمیت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراطلاعات ہیں کہ بھارت ایل او سی کے اطراف کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے، خواجہ آصف اطلاعات ہیں کہ بھارت ایل او سی کے اطراف کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے، خواجہ آصف اسد قیصر نے اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کے علاوہ نئی شاہرات ، انڈر پاسز کی تعمیر اور پارکنگ کی سہولیات کی فراہمی ہماری.

.. پہلگام فالس فلیگ کیخلاف بنگلہ دیشی عوام کی پاکستان کے حق میں ریلی مولانا فضل الرحمان کا حکومت کی غیر سنجیدگی پر اپنے ساتھیوں سمیت ایوان سے واک آوٹ ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا بھارت کی جانب سے چناب میں پانی کی اچانک کمی پر اظہار تشویش TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مہم جوئی کی تو اسے پیغام دینا چاہیے پاکستان کو واضح اشتعال انگیزی نابود کر دیا کرتے ہوئے کہا اگر بھارت نے عمر ایوب نے بحث کا آغاز اس معاہدے انہوں نے بھارت کی کسی بھی کیا کہ

پڑھیں:

نامورشخصیات کاپہلگام فالس فلیگ آپریشن اوربھارتی بےبنیاد الزامات پرواضح پیغام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پہلگام فالس فلیگ/ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد

نامورشخصیات کاپہلگام فالس فلیگ آپریشن اوربھارتی بےبنیاد الزامات پرواضح پیغام

نامور ٹینس سٹاراعصام الحق کاکہنا تھا کہ؛
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی بلا جواز الزام تراشی نے خطے کے امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے

بھارت کے ان بے بنیاد الزامات کو ہم رد کرتے ہیں، اعصام الحق

ملکی سالمیت کے لیے پوری پاکستانی قوم اور افواج یکجا اور متحد ہے،
اعصام الحق

اداکار سید محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ؛
بھارت نے ایسا پروپگینڈا اور منفی کھیل رچایا کہ جس میں وہ خود رسوا ہو گیا

اگر ہمارے ازلی دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم سب متحد ہو کر اس کا جواب دیں گے،
سید محسن گیلانی

اداکار منیب بٹ کا کہنا تھا کہ؛
بھارت بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر لگا رہا ہے،

بھارتی عوام کو اپنی حکومت سے یہ سوال پوچھنا چاہیے کہ بھارتی فوج کی بڑی تعداد کے باوجود اتنا بڑا حملہ کیسے ہو گیا، منیب بٹ

ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے، منیب بٹ

اداکار جمال شاہ کا کہنا تھا کہ؛
مودی نفرت کی آڑ میں پلوامہ اور پہلگام جیسے جعلی حملے کروا کر محض لوگوں کے دل میں نفرت پیدا کر رہا ہے،

پہلگام ہماری سرحد سے 300 کلومیٹر دور ہے اور یہ حملہ آپ کے نو لاکھ فوجیوں کی ناکامی ہے، جمال شاہ

اداکارہ سیمی راحیل کا کہنا تھا کہ؛
ہم اپنی حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں

نامور شخصیات کا افواج پاکستان کے ساتھ اظہاریکجہتی قومی اتحاد کی علامت ہے، دفاعی ماہرین

وزیراعظم کی صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو واضح پیغام دینا چاہیےاگر بھارت نے مہم جوئی کی تو اسے نست و نابود کر دیا جائے گا،عمرایوب
  • پاکستان کے سب سے طاقتور شخص جنرل عاصم منیر نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا، امریکی اخبار
  • پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائیگا، آرمی چیف
  • بھارت کو سخت پیغام، زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ
  • پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دینے کے لیے تیار ہیں. محسن نقوی
  • نامورشخصیات کاپہلگام فالس فلیگ آپریشن اوربھارتی بےبنیاد الزامات پرواضح پیغام
  • بھارت کشیدگی بڑھانے کے بجائے پاکستان سے مذاکرات کرے، روس کا دوٹوک پیغام
  • دہلی یونیورسٹی میں اب طلباء کو مسئلہ کشمیر اور فلسطین نہیں پڑھایا جائیگا
  • بھارتی مہم جوئی اور دفاع وطن کا فریضہ