گوادر پورٹ سے بلوچستان کو حصہ نہ دینے کا معاملہ وفاق کیساتھ اٹھائینگے، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
سرفراز بگٹی نے گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کی جانب سے صوبائی حکومت کو بندرگاہ کی آمدنی سے حصہ نہ دینے سے متعلق انکشاف پر فوری نوٹس لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کی جانب سے صوبائی حکومت کو بندرگاہ کی آمدنی سے حصہ نہ دینے سے متعلق انکشاف پر فوری نوٹس لے لیا ہے۔ یہ معاملہ بلوچستان اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں سامنے آیا، جہاں پیش کیے گئے ایک خط میں بتایا گیا کہ گوادر پورٹ، جو بین الاقوامی سطح پر اقتصادی اہمیت کی حامل ہے، سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کوئی حصہ صوبہ بلوچستان کو نہیں دیا جا رہا۔ خط کے مطابق بندرگاہ کا انتظام چین کی کمپنی چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (COPHC)” کے پاس ہے، اور بندرگاہ کے دو آپریٹر ادارے اپنی آمدنی کا 9 فیصد، جبکہ ایک ادارہ 15 فیصد گوادر پورٹ اتھارٹی کو دیتا ہے، لیکن یہ رقم بلوچستان حکومت کو منتقل نہیں کی جاتی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس اہم مسئلے کو وفاقی حکومت کے ساتھ بھرپور انداز میں اٹھائیں گے تاکہ بلوچستان کو اس کا حق دلایا جا سکے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی گوادر پورٹ
پڑھیں:
چمن دھماکا: شہادتوں پر بلوچستان غمزدہ، حکومت کا ہر ممکن مدد کا اعلان
صوبہ بلوچستان کے پاک افغان سرحدی شہر چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ایک گاڑی کے قریب ہوا، جس کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں، جبکہ بم ڈسپوزل اور فارنزک ٹیمیں دھماکے کی نوعیت جانچنے میں مصروف ہیں۔
حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور عوام سے افواہوں سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی اور دہشتگردوں کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چمن بم دھماکہ