دہشتگردی کو پوری قوم کے اتحاد سے ہی شکست دی جا سکتی ہے؛ آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
سٹی 42 : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ بیرونی پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگردی بلوچستان کے امن کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، بلوچ شناخت کے نام پر دہشتگردی پھیلانے والے عناصر بلوچ قوم کی بدنامی کا سبب ہیں ۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ورکشاپ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افرادنے بھرپور شرکت کی، ورکشاپ کا مقصد مستقبل کی قیادت کو قومی و صوبائی امور سے روشناس کرانا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
آرمی چیف نے اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی پر مسلسل توجہ دے رہی ہے،بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،بلوچ نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے پر سول سوسائٹی کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگردی بلوچستان کے امن کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، بلوچ شناخت کے نام پر دہشتگردی پھیلانے والے عناصر بلوچ قوم کی بدنامی کا سبب ہیں۔
یہ اپریل ہسٹری کا گرم ترین اپریل کیوں تھا
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے امن کا عزم برقرار، لیکن خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشتگردی کو پوری قوم کے اتحاد سے ہی شکست دی جا سکتی ہے، پاکستانی افواج اور ادارے عوام کی حمایت سے دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
ورکشاپ کااختتام سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ ہوا۔
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
سورس : آئی ایس پی آر
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلوچستان کے
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے، صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوگی
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکا کے دورے پر واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے۔
اینڈریوز ایئر بیس پر وزیرِ اعظم کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، جہاں امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے ان کا خیر مقدم کیا۔ وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ سخت سیکیورٹی حصار میں ایئر بیس سے روانہ ہوا اور وہ کچھ ہی دیر میں وائٹ ہاؤس پہنچیں گے۔
عالمی توجہ مرکوز کیے اس اہم ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔
امریکی حکام کے مطابق، اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی سلامتی، افغانستان کی صورتحال اور تجارتی تعاون پر بات چیت ہوگی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔
خطے میں دہشتگردی کے بڑھتے خدشات، افغانستان میں طالبان کی حکومت اور بھارت کے ساتھ کشیدگی اس ملاقات کو مزید اہم بنا رہے ہیں۔
دوسری جانب حکومتی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی یہ ملاقات عالمی سطح پر پاکستان کے تعلقات کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دو روز قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سیشن کے دوران صدر ٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات بھی کی تھی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار ماحول میں گفتگو کی تھی، جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر ملاقات واشنگٹن ڈی سی وزیراعظم شہباز شریف