پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پی اے آر سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (ارمان یوسف )پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی ) میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا ۔

منگل کو چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہونے والے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں پی اے آر سی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ زیر غور آیا۔چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام علی اجلاس میں پیش ہو گئے ۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ پی اے آر سی نے اشتہار 164آسامیوں کا دیا، 332بھرتیاں کی گئیں،بھرتی کیے گئے افراد کے ڈومیسائل فراہم نہیں کیے گئے، بھرتیوں میں کوٹے کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ صرف پانچ اضلاع سے 29فیصد بھرتیاں کی گئیں۔

چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی نے بتایا کہ آسامیاں بڑھانے کی وجہ ضروری تکنیکی و سائنسی اسٹاف کی ضرورت تھی۔ رکن کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ ضرورت تھی تو قانون کے مطابق بھرتیاں کرتے۔چیئرمین پی اے سی نے ریمارکس دیئے کہ بھرتی کیے گئے افراد میں چیئرمین پی اے آر سی اور دیگر کے رشتہ دار بھی شامل ہیں۔رکن کمیٹی شیخ وقاص نے سوال کیا کہ کیا چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے کو ہائیکورٹ نے خالی قرار دیا تھا؟جس پر چیئرمین پی اے آر سی نے کہا کہ خالی قرار دیا تھا لیکن اس فیصلہ کے خلاف میں نے ڈویژن بنچ میں اپیل کی ہے۔رکن کمیٹی شیخ وقاص نے کہا کہ چیئرمین پی اے آر سی کی جانب سے کی گئی بھرتیوں کی ایف آئی اے سے تحقیقات کروائی جائیں۔جس پر پی اے سی نے پی اے آر سی بھرتیوں کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر تربیت افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ حالیہ کشیدگی پر ترک صدر نے پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہنے کا اعلان کیا، عرفان صدیقی رچرڈ گرینل کا ایک بار پھر عمران خان کے حق میں بیان، پی ٹی آئی کو اب بھی امید اسلام آباد ہائی کورٹ: ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے فیصلوں کی قانونی حیثیت چیلنج، حکومتی جواب غیر تسلی بخش قرار افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دے کر مختلف دہشت گرد تنظیموں کو بیچے جانے کا انکشاف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: غیر قانونی بھرتیوں کا پبلک اکائونٹس کمیٹی چیئرمین پی اے آر سی نے کہا کہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے گزشتہ روز بریفنگ میں شریک نہ ہونے کی وجہ بتا دی

سٹی42: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو، کہا کہ پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے دہشتگری کی مذمت کرتے ہیں۔

پہلگام واقعہ پر انڈیا نے جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگائے، پاکستانی قوم کو تقسیم نہیں کیا جاسکتا انڈیا کے معاملے پر پاک افواج کیساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان کے دفاع کے لئے پی ٹی آئی ہر جگہ موجود ہوگی، کل شریک نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی کا موقف تھا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا ہی ایکٹ آف وار ہے۔

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ معطلی پر آل پارٹی کانفرنس بلانی چاہیے تھی۔ 

متعلقہ مضامین

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تمام پرانے پاور پلانٹس کی تفصیل طلب کرلی
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، خلاف ضابطہ بھرتیوں کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد
  • شرح سود میں ایک فیصد کمی پر اپٹما کا خیر مقدم
  • عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ کا سمینار سے خطاب
  • بھارت نے بلاول بھٹو اور عمران خان کا بھی ایکس اکائونٹ بلاک کر دیا 
  • بھارت کیخلاف پاک فوج کے ساتھ ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
  • پی ٹی آئی نے گزشتہ روز بریفنگ میں شریک نہ ہونے کی وجہ بتا دی
  • انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تفصیلات وفاقی حکومت کو بھجوا دیں
  • انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تفصیلات حکومت کو بھجوا دیں