پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے وقار مہدی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔

سندھ اسمبلی کے ارکان نے ووٹ کاسٹ کرنا شروع کر دیئے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سب سےآخر میں ووٹ کاسٹ کیا،الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ سٹیشن بنایا گیا۔

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی111 ووٹ حاصل کئے جبکہ دو ووٹ مسترد ہوئے، ایم کیو ایم کی نگہت مرزا کو 36 ووٹ ملے، سندھ اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شروع ہونے والا پولنگ کا سلسلہ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔

سیکرٹری سندھ اسمبلی کے مطابق سینیٹ الیکشن میں 161 ارکان حق رائے دہی استعمال کیا، ایوان میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 116، ایم کیو ایم کی 36 اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان کی تعداد 5 ہے۔ سینیٹ کی نشست پر کامیابی کے لیے 81 ووٹ درکار تھے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی ایم کی

پڑھیں:

بلاول بھٹو سے پی پی بلوچستان کے نئےعہدیداروں کی ملاقات

فائل فوٹو۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی بلوچستان کے نئےعہدیداروں نے کراچی میں ملاقات کی۔ 

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق صدر پی پی بلوچستان سردار محمد عمر گورگیج، جنرل سیکریٹری ربانی کاکڑ اور سیکریٹری اطلاعات پی پی بلوچستان ظہور بلیدی بھی ملاقات میں موجودتھے۔ 

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی قیادت نے بلاول بھٹو کی جانب سے اعتماد پر ان سے تشکر کا اظہار کیا۔ 

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں مضبوط سیاسی انفرااسٹرکچر ناگزیر ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم سازی کو یونین کونسل کی سطح تک مضبوط کیا جائے۔ بلوچستان کے عوام کے مسائل اور ان کے حل کے اقدامات کو اجاگر کریں۔

متعلقہ مضامین

  • شیخ وقاص 40دن سے مسلسل غیرحاضر ، نشست کو خالی قرار دیا جا سکتا ہے:سپیکر قومی اسمبلی
  • وزیراعظم کی تنخواہ ارکان پارلیمنٹ کے مقابلے میں نصف سے کم ہونے کا انکشاف
  • پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداران کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
  • پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اکثریت ملی تو نیا صوبہ ضرور بنائیں گے، گورنر پنجاب
  • پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاجی شیڈول کو حتمی شکل دے دی، اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی تیاریاں
  • پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنان پیپلزپارٹی میں شامل
  • پنجاب میں پی ٹی آئی کو دھچکا،اہم عہدیداران اور کارکنان پیپلزپارٹی میں شامل
  • بلاول بھٹو سے پی پی بلوچستان کے نئےعہدیداروں کی ملاقات
  • تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کو اسلام آباد بلا لیا گیا، ذرائع
  • پی ٹی آئی کے 5 اگست احتجاج پر پیپلز پارٹی کا ردعمل آگیا