Jang News:
2025-05-06@13:40:08 GMT

پیپلز پارٹی نے کراچی کو گاؤں بنا دیا ہے، نگہت مرزا

اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT

پیپلز پارٹی نے کراچی کو گاؤں بنا دیا ہے، نگہت مرزا

اسکرین گریب

سینیٹ کی نشست کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی امیدوار نگہت مرزا کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو گاؤں بنا دیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل پر سب پیپلز پارٹی کے ڈر سے بات کرنے کو تیار نہیں۔ پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے۔

سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا سلسلہ شروع

پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہو گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا امیدوار ہیں۔

سیکریٹری سندھ اسمبلی کے مطابق سینیٹ الیکشن میں 161 ارکان حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

ایوان میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 116، ایم کیو ایم کی 36 اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان کی تعداد 5 ہے۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کے سینیٹ کی ایم کی

پڑھیں:

سندھ میں سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا، تمام انتظامات مکمل

الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق صوبے میں سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا، پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ 

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا امیدوار ہیں۔ 

الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے، سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پرسینیٹ کی یہ نشست خالی ہوئی ہے۔ 

دریں اثنا الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے سندھ اسمبلی کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ 

ریٹرننگ افسر اعجاز چوہان نے پولنگ انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ 

اعجاز انور چوہان کے مطابق شفاف اور پُرامن پولنگ کیلئے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں، پولنگ عملے کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی نشست پر کامیاب
  • پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹر منتخب ہوگئے
  • سندھ میں سینیٹ کی جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے وقار مہدی بھاری اکثریت سے کامیاب
  • سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری
  • سینیٹ نشست پر ضمنی  انتخاب، پیپپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مد مقابل، سندھ اسمبلی میں پولنگ جاری 
  • سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا سلسلہ شروع
  • سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی نشست پر ضمنی انتخاب، سندھ اسمبلی میں پولنگ جاری
  • سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوگا
  • سندھ میں سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا، تمام انتظامات مکمل