گجرات میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
علامتی تصویر۔
گجرات کے نواحی علاقے میں گزشتہ شب خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، ملزمان نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لڑکی کو بہانے سے نامعلوم جگہ پر بلا کر جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
قریبی رشتہ دار خاتون کو بہانے سے نامعلوم جگہ پر بلا کر جنسی زیادتی کرنے والا ملزم پولیس کے شکنجے میں آگیا۔
ایس ایچ او گجر پورہ نے بتایا کہ ملزم شکیل طارق متاثرہ لڑکی کا رشتہ دار ہے، ملزم نے لڑکی کو بہانے سے نامعلوم جگہ پر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایس ایچ او گجر پورہ نے کہا کہ ملزم شکیل متاثرہ لڑکی کو دھوکہ دہی سے سیالکوٹ کی بجائے گودام میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔گجر پورہ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔