سانحہ 9 مئی کیس: فیروزآباد تھانے میں درج مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے ملزمان کے خلاف فیروزآباد تھانے میں درج مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، اس دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل، خرم شیر زمان، عالمگیر خان سمیت 32 ملزمان پیش ہوئے۔
کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9مئی کے دو.
کراچی کے فیروز آباد تھانے میں درج مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مئی کے
پڑھیں:
نادیہ حسین اور شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں بڑی پیشرفت
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے 2 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے 53 کروڑ روپے کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین سمیت 2 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔
عدالت نے 2 ملزموں امتیاز اور فیصل کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ عدالتی فیصلےکے فوری بعد ملزم فرار ہوگئے۔ دوراں سماعت ایف اے افسران موجود نہیں تھے۔
ملزمان نے ایف آئی اے حکام کی عدم موجودگی کا ملزمان نے فائدہ اٹھایا اور فرار ہوگئے۔
مقدمے کے مرکزی ملزم اداکارہ نادیہ کے شوہر عاطف خان پہلے ہی جیل میں ہیں۔