بھارت کا پاکستان پر حملہ انتہائی شرمناک،امریکی صدر ٹرمپ کا مذاکرات پر زور
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
واشنگٹن(اوصاف نیوز) بھارت کے پاکستان پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شدید ردعمل سامنے آگیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے پر ردعمل دیتے ہوئےاسے شرمناک قرار دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ ہم نے ابھی پاکستان کے خلاف بھارت کے حملوں کے بارے میں سنا ہے۔معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں ۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کئی دہائیوں سے لڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5 مقامات پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی اور مساجدکو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 جہاز مار گرائے ہیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان پر امریکی صدر
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے حملے کو شرم ناک قرار دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے حملے کو شرم ناک قرار دے دیا ہے۔
پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے، ہم نے ابھی پاکستان کے خلاف بھارت کے حملوں کے بارے میں سنا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، پاکستانی ایئرفورس نے رافیل سمیت بھارت کے 2 جہاز گرا دیے ہیں۔
Post Views: 4