بھارتی حملوں کے شہدا کی نمازِ جنازہ متعدد مقامات پر ادا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
— اسکرین گریب
بھارتی حملوں میں شہید ہونے والوں کی متعدد مقامات پر نماز جنازہ آج ادا کی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب ہونے والے میزائل حملوں میں 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔
میزائل حملے میں شہید ہونے والے 13 شہداء کی نماز جنازہ آج 11.00 بجے دن ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں ادا کی گئی۔
آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔
پاجگراں مسجد بلال میں شہید ہونے والے 80 سالہ محمد یعقوب کی نمازہ جنازہ مظفر آباد کے یونیورسٹی گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔
مظفرآباد میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ، سینئر جسٹس لیاقت شاہین اور ہائی کورٹ کے ججز نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ آزاد کشمیر حکومت کے وزراء، ارکانِ اسمبلی، اعلیٰ سول و عسکری حکام، قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد اور وزیر اطلاعات سید مظہر سعید بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
وزیر اطلاعات سید مظہر سعید نے کہا کہ بھارت کی اس دہشت گردی کی وجہ سے پوری قوم متحدہ ہوئی ہے، دنیا کے سامنے ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہونے والے شہید ہونے کی نماز ادا کی
پڑھیں:
مریدکے: مسجد پر بھارتی حملے میں شہید سیکیورٹی گارڈ مدثر طفیل سپردِ خاک
—فیس بک ویڈیو گریبمریدکے میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی گارڈ مدثر طفیل کو چونیاں میں ان کے آبائی گاؤں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
شہید سیکیورٹی گارڈ مدثر طفیل کی نمازِ جنازہ چونیاں میں ان کے گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں ادا کی گئی۔
شہید کی نمازِ جنازہ میں اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے 7 سال کے بیٹے...
نمازِ جنازہ کے بعد شہید کو پورے اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔
مدثر طفیل کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
شہید مدثر طفیل مریدکے میں بھارتی حملے سے تباہ ہونے والی مسجد میں سیکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دے رہے تھے کہ انہوں نے اس بھارتی حملے میں جامِ شہادت نوش کیا۔