برطانیہ کی پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مدد کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔بدھ کے روز برطانیہ کے سیکرٹری تجارت جوناتھن رینالڈز کا کہنا تھا کہ برطانوی کابینہ کے رکن ڈیوڈ لیمی نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش میں دونوں ممالک سے رابطہ کیا ہے۔جوناتھن رینالڈز کا کہنا ہے کہ کشمیر کی صورتحال ’بہت تشویشناک‘ ہے۔ہمارا پیغام ہے کہ ہم دونوں ملکوں کے دوست اور پارٹنر ہیں۔ ہم دونوں ملکوں کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انڈیا اور پاکستان دونوں کا خطے کے استحکام، مذاکرات اور کشیدگی کم کرنے میں ایک بڑا کردار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے میں ہم جو مدد فراہم کر سکتے ہیں، ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کشیدگی کم کرنے کا کہنا کے لیے
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی میں کمی کروانے میں مدد کو تیار ہیں: برطانیہ
برطانیہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کروانے میں مدد کےلیے تیار ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیرِ تجارت جوناتھن رینالڈز نے کہا ہے کہ ہم دونوں ممالک کے دوست اور شراکت دار ہیں، دونوں ملکوں کی مدد کےلیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا پیغام یہ ہوگا کہ ہم دونوں ممالک کی سپورٹ کےلیے تیار ہیں۔
برطانوی وزیرِ تجارت کا کہنا ہے کہ ہم یہاں ہیں اور علاقائی استحکام، ڈائیلاگ اور کشیدگی میں کمی کے لیے جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، کرنے کو تیار ہیں۔
اس سے قبل فرانس نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
فرانسیسی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی سے بچنے اور شہریوں کے تحفظ کےلیے تحمل کا مظاہرہ کریں۔
Post Views: 2