صورتحال تاحال سنجیدہ،جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہ؛ خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ صورتحال تاحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے،جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب تو دینا ہوگا، وزیراعظم پارلیمنٹ کے ذریعے ایوان اور عوام کو اعتماد میں لیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعہ پر اب بھی تحقیقات کی بات کرتے ہیں۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
یمن کے حالات کے باعث صورتحال گھمبیر ہے،4 سے 5 کیبلز کٹی ہیں، پاکستان آنے والی 2 متاثرہ کیبلز کی بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے کہا ہے کہ پاکستان آنے والی 2 متاثرہ کیبلز کی بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کے اجلاس کے دوران ممبر کمیٹی صادق علی میمن نے انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کہا جارہا ہے3 نئی کیبلز آرہی ہیں، اگر 3 نئی کیبلز آرہی ہیں تو انٹرنیٹ کے مسائل کیوں آرہے ہیں؟۔اس پر وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ یمن کے حالات کے باعث صورتحال گھمبیر ہے، 4 سے 5 کیبلز کٹی ہیں۔ضرار ہاشم کے مطابق یمن کے ساحل پر بہت ساری سب میرین کیبل کٹی ہوئی ہیں جب کہ پاکستان کو آنے والی 2 کیبلز متاثر ہوئی ہیں، متاثرہ کیبلز کی بحالی میں4 سے5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔وفاقی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کمپنیوں نے بینڈوتھ متبادل روٹس پر منتقل کی ہے۔
ملک بھر میں پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آج سے آغاز ہو گیا
مزید :