پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آج ہمارے آئین پر حملہ ہوا، عدالتی فیصلے کے تحت فوجی افسران سویلین کا ٹرائل کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما نے پریس کانفرنس کی ، اس دوران سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج ہمارے آئین پر حملہ ہوا ہے، ہمارے آئین کی شق 175/3 طرہ امتیاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے کے تحت فوجی افسران سویلین کا ٹرائل کر سکتے ہیں، اس شق کو اکتوبر 2023ء میں 5 رکنی بینچ نے غیر آئینی قرار دیا تھا۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ آج کے دن میں ہمارے آئین پر حملہ ہوا وہ افسوسناک ہے، بطور قانون دان میرے کیریئر کا یہ تاریک دن ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے نے تمام آئینی عمارت کو منہدم کردیا، سویلین کو کسی بھی فوجی عدالت میں پیش نہیں کرسکتے۔ انگریز کے دور میں بھی آرمی ایکٹ میں یہ شق موجود نہیں تھی، بھارت میں بھی سویلین کو فوجی عدالتوں میں نہیں پیش کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ جو دشمن کو مزاحمت دکھائی ہم اس پر فخر کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

27 ویں ترمیم سے عدالتی نظام میں بہتری آئے گی: خالد مقبول

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ 27ویں آئی ترمیم پر حکومت سے ہم نے خود رابطہ کیا، حکومت سمجھتی ہے کہ آئینی ترمیم سے عدالتی نظام میں بہتری آئے گی مگر وقت کا تقاضا ہے کہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ اسلام آباد میں ایم کیو ایم رہنماؤں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور امین الحق نے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کے وقت ایم کیو ایم نے ایک مطالبہ رکھا تھا کہ ایسی جمہوریت ہو جس کے ثمرات عوام تک پہنچیں اس کا اہتمام کیا جائے، چھبیسویں ترمیم میں کوئی اضافی بات نہیں کی۔ یہ ایوان عام پاکستانیوں کیلئے قانون سازی کرنے کیلئے ہے، ستائیسویں آئینی ترمیم پر خود حکومت سے رابطہ کیا، ہمارے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔ اب ایک الگ آئینی عدالت کے قیام کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے، آئینی مقدمات دس فیصد ہیں لیکن پچاس فیصد وقت مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کو صوبوں کے حوالے کرنے سے نتائج الٹے نظر آرہے ہیں، اب غور کیا جا رہا ہے کہ تعلیم کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں، ہماری رائے ہے کہ بہبود آبادی کا محمکہ وفاق کے ساتھ ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ آئینی ترمیم سے عدالتی نظام میں بہتری آئے گی، وقت کا تقاضا ہے کہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے کیونکہ پاکستان اپنی تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 27 ویں ترمیم سے عدالتی نظام میں بہتری آئے گی: خالد مقبول
  • بلاول کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں خوفناک ہیں، سلمان اکرم
  • سلمان اکرم کا بیان سن کر حیران ہوں کیسے کوئی شخص اس قدر جھوٹ بول سکتا ہے؟ عمران اسماعیل
  • بلاول کی ٹوئٹ انتہائی خوفناک، آئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کیا جارہا ہے، سلمان اکرم راجا
  • بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں، سلمان اکرم راجا
  • پاکستان میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جا رہا ہے:بیرسٹر سلمان اکرم 
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان اور وکیل سلمان اکرم راجا کی فوری ملاقات کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا جیل حکام کو عمران خان سے وکیل کی فوری ملاقات کرانے کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان سے سلمان اکرم راجا کی آج ہی ملاقات کرانے کا حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلمان اکرم راجہ کی بانی سے آج ہی ملاقات کرانے کا حکم