چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی ائیر ہیڈکوارٹر آمد
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ائیر ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف کا گرم جوشی سے استقبال کیا
آرمی چیف نے چیف آف ائیر اسٹاف اور ائیر فورس کے شاہینوں کو بھارتی ائیر فورس کی طرف سے کی جانے والی جارحیت کے مذموم منصوبے کو فوراً ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا
آرمی چیف نے پاکستان ائیر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر بے حد سراہا
آرمی چیف نے تینوں سروسز کے مابین بہترین تعاون کو بھی سراہا
ملاقات کے دوران اس عزم کو دہرایا گیا کے کسی کو بھی پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی اور جو بھی اس کی کوشش کرے گا اس کی قیمت ادا کرے گا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: آرمی چیف
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خبریں بےبنیاد ہیں ، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں پر پاک فوج کا ردعمل آ گیا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دی اکانومسٹ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خبریں بے بنیاد ہیں، معرکہ حق کے بعد کیے جانے والے سیاسی تجزیئے مسترد کرتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا تو اس بار اس کے مشرق سے آغاز کریں گے، شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔
سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں 5 اگست 2025کو چھٹا ''یوم استحصال کشمیر'' منایا گیا
مزید :