گورنرسندھ واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے پہنچ گئے، واہگہ بارڈر پر مکا لہرا کر بھارت کو للکارا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے پہنچ گئے، گورنر سندھ نے اپنی اہلیہ ، 2سالہ بیٹے سمیت دونوں بیٹوں اور بیٹی کے ہمراہ واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھی، جوانوں کا خون خوب گرمایا اور انہیں داد بھی دی، گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے واہگہ بارڈر پر مکا لہرا کر بھارت کو للکارا۔
بعد ازاں گورنرسندھ نے واہگہ بارڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار جنرل سید حافظ عاصم منیر کو سلام تحسین پیش کرتاہوں، جنھوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ، پاک فضائیہ کے پائلٹس کو سلام پیش کرتاہوں، جنھوں نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے ، جسے بھارت ہمیشہ یاد رکھے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پریڈ تو بھارت کے ا س طرف بھی ہوئی تھی لیکن وہاں بھارتیوں کا نام و نشان نہیں تھا ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ آج صبح جب یہاں پریڈ کے انتظامات ہورہے تھے تو یہاں موجود پاکستانیوں میں وہی جذبہ بلکہ ا س سے دگنا جذبہ موجود تھا ۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آج سفارتی محاذ پر پاکستان کی جیت ہوئی ہے کیونکہ پاکستان نے پیشکش کی کہ ہم آزادانہ تحقیقات کے لئے تیار ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمیں گرانا بھی آتا ہے اور اگر تم معافی مانگ لو تو اٹھا کر چائے پلانا بھی آتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مضبوط طاقتور فوج امن کی بات کرتی ہے،مودی اب تمہارا ڈر کا وقت شروع ہوچکانہین۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے واہگہ بارڈر پر کہا کہ
پڑھیں:
اقبالؒ کی فکر، وژن اور خودی کا فلسفہ نوجوانوں کیلئے مشعلِ راہ ہے، کامران ٹیسوری
علامہ اقبالؒ کے یومِ ولادت پر قوم کے نام پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نہ صرف تحریکِ پاکستان کے فکری ستون تھے بلکہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے حقیقی رفیقِ کار بھی رہے، جنہوں نے ہر مرحلے پر ان کی رہنمائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقبالؒ کی فکر، وژن اور خودی کا فلسفہ آج بھی خصوصاً نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ کا درجہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نہ صرف تحریکِ پاکستان کے فکری ستون تھے بلکہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے حقیقی رفیقِ کار بھی رہے، جنہوں نے ہر مرحلے پر ان کی رہنمائی کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی بنیادوں میں اقبالؒ کا خواب اور قائدؒ کی جدوجہد کی روشنی شامل ہے، اقبالؒ کا تصور ایک ایسے پاکستان کا تھا جو آزاد، خوددار، باوقار اور ترقی یافتہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیئے کہ ہم اقبالؒ کے افکار کو اپنی عملی زندگی، قومی کردار اور اجتماعی رویوں میں شامل کریں۔ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کی شاعری امتِ مسلمہ کی بیداری، اتحاد اور عزتِ نفس کا پیغام ہے اور نوجوان نسل کو اقبالؒ کی تعلیمات اور سوچ سے روشناس کرانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہر فرد کو اس عظیم وطن کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر پوری قوم پر زور دیا کہ وہ اقبالؒ کے عظیم فکری پیغام کو اپناتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اقبالؒ اور قائدؒ کا پاکستان بنایا جاسکے۔