گراں فروشوں نے من مانیاں جاری ،چکن، بیف اور مٹن کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
شہر لاہور میں گراں فروشوں نے من مانیاں شروع کر رکھی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج بھی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت کا تعین نہ کیا جا سکا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے زندہ برائلر کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا جس کے بائث زندہ برائلر 368 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
فارمی انڈوں کی قیمت 255 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے تاہم متعدد علاقوں میں اس سے بھی زائد نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب مٹن اور بیف کی قیمتیں بھی سرکاری ریٹ سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں۔ مٹن 2600 روپے فی کلو اور بیف 1200 سے 1400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے حالانکہ سرکاری نرخ کے مطابق مٹن 1600 روپے فی کلو ہونا چاہیے۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: روپے فی کلو
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کمی
بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4200 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونا 3601 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 383 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 42 ڈالر کمی ہوئی اور سونا 3343 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔