صدر ٹرمپ نے یو ایس سرجن جنرل کے لیے ڈاکٹر اور ہیلتھ انفلوئنسر کیسی مینز کو نامزد کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل امریکی صدر نے اس عہدے کے لیے ڈاکٹر جینیٹ نشیوات کو نامزد کیا تھا۔

تاہم اردنی نژاد ڈاکٹر نشیوات کی ڈگری مشکوک ہونے کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ نامزدگی واپس لینا پڑی۔

ڈاکٹر جینیٹ نشیوات نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ڈگری یونیورسٹی آف آرکنساس سے ہے جب کہ اصل میں انہوں نے کیریبین کی ایک یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی۔

جس پر ڈاکٹر نشیوات کو آن لائن تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا دائیں بازو کے ٹرمپ حامیوں نے ان کی ویکسین سے متعلق پالیسیوں اور تعلیمی پس منظر پر سوالات اٹھائے تھے۔

ڈاکٹر جینیٹ نشیوات کے بعد اب ڈونلڈ ٹرمپ نے کیسی مینز کو یو ایس سرجن جنرل نامزد کیا ہے جو ہیلتھ سیکرٹری رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی "میک امریکا ہیلتھی اگین (MAHA)" پالیسی کی حامی ہیں۔

وزیر صحت رابرٹ ایف کینیڈی کی طرح کیسی مینز بھی فارماسیوٹیکل اور فوڈ انڈسٹریز کو دائمی بیماریوں کے پھیلاؤ کا ذمہ دار سمجھتی ہیں۔

یاد رہے کہ سرجن جنرل امریکا میں صحتِ عامہ کا اعلیٰ حکومتی عہدہ ہے جسے عموماً "قوم کا معالج" بھی کہا جاتا ہے۔

37 سالہ ڈاکٹر کیسی مینز نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے میڈیکل ڈگری حاصل کی لیکن بعد میں میڈیکل پریکٹس چھوڑ دی تھی۔

انھوں نے "لیولز" نامی ایک کمپنی کی بنیاد رکھی جو خون میں شکر کی نگرانی کا نظام فراہم کرتی ہے، اور مختلف تحقیقی اداروں میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔

2024 میں انہوں نے اپنے بھائی کیلی مینز کے ساتھ کتاب ’’Good Energy‘‘ لکھی، جس میں میٹابولزم اور صحت کے درمیان تعلق پر روشنی ڈالی گئی تھی۔

اس کتاب نے کنزرویٹو شخصیات جیسے جو روگن اور ٹکر کارلسن کی توجہ حاصل کی۔ ٹکر کارلسن کے پوڈکاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مینز نے کہا تھا کہ دائمی بیماریوں کا سبب ہمارا زہریلا خوراکی نظام اور ماحول ہے، جو آہستہ آہستہ انسانوں کو بیمار کرتا ہے تاکہ وہ عمر بھر دوائیوں پر انحصار کریں۔

صدر ٹرمپ نے آن لائن پوسٹ میں کہا کہ ڈاکٹر کیس مینز کے پاس میک امریکا ہیلتھی اگین (MAHA) کے بہترین اصول ہیں اور وہ دائمی بیماریوں کی وبا کا خاتمہ کریں گی۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیسی مینز

پڑھیں:

مشکوک گاڑی سے 2 مردہ بھینسوں کا گوشت برآمد ، 2 ملزمان گرفتار

 مشکوک گاڑی سے 2 مردہ بھینسوں کا گوشت برآمد ہونے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق  موٹروے پولیس نے ایم 5 ملتان کی حدود میں کارروائی کی جس دوران  مشکوک گاڑی سے 2 مردہ بھینسوں کا گوشت برآمد کیا گیا اور 2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔موٹروے پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ  ویٹرنری ڈاکٹر کی جانچ پر بھینسوں کا گوشت انسانی استعمال کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے ویٹرنری آفیسر کی نگرانی میں گوشت موقع پر تلف کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اعلیٰ عدلیہ کے ردعمل کے بعد مجوزہ 27ویں ترامیم میں تبدیلی زیرِ غور، کیا بل واپس سینیٹ جائے گا؟
  • اذان سمیع خان کیسی خاتون سے شادی کرنا چاہتے ہیں؟ اداکار نے دل کی بات بتادی
  • بالی ووڈ اداکار دھرمیندر اسپتال سے ڈسچارج، اب طبعیت کیسی ہے؟
  • مشکوک گاڑی سے 2 مردہ بھینسوں کا گوشت برآمد ، 2 ملزمان گرفتار
  • متحدہ عرب امارات غزہ کیلیے عالمی استحکام فورس میں شامل نہیں ہوگا‘ صدارتی مشیر
  • صدر کو تاحیات استثنیٰ دینا شریعت اور آئین کے خلاف ہے، مفتی تقی عثمانی
  • ڈاکٹر مالک بلوچ کی جماعت لگتا نہیں کہ ووٹ دے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • مینا خان آفریدی پبلک سروس کمیشن کے ممبران، چیئرمین کی نامزدگی کیلیے سرچ کمیٹی کی رکن مقرر
  • ادارے میں جانبداری کا الزام، بی بی سی کے 2 اعلیٰ عہدیداروں نے استعفیٰ دے دیا
  • ٹرمپ کا جنوبی افریقا میں جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ ‘جے ڈی وینس کو بھی واپس بلا لیا