تمام افسران و اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ملک میں کشیدہ جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ اور تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق میٹرنٹی، میڈیکل اور سٹڈی ایکس پاکستان لیو پر موجود اہلکاروں کو اس فیصلے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں بھی فوری طور پر منسوخ کی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی ایڈمن لاہور عمران کشور نے حکم جاری کیا کہ تمام واپس بلائے گئے اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹیز پر تعینات کیا جائے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
محکمہ تعلیم سندھ کا چہلم امام حسینؓ پر چھٹی کا اعلان
محکمہ تعلیم سندھ نے چہلم امام حسینؓ پر چھٹی کا اعلان کردیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اگست(جمعہ) کو چہلم امام حسینؓ پر سندھ میں سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بندرہیں گے۔
واضح رہے یوم آزادی 14 اگست (جمعرات)کو ملک بھر میں عام تعطیل ہے ،سندھ میں ہفتہ وار 2 چھٹیاں کرنے (ہفتہ ، اتوار)والے سرکاری اداروں کے ملازمین کل ملا کر 4 چھٹیاں کرینگے۔