سیرت امام رضا علیہ السلام
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا
ولادت باسعادت امام رضا علیہ السلام
عنوان: امام رضا علیہ السلام کی زندگی کے عبادی، علمی اور سیاسی پہلو
میزبان: محمد سبطین علوی
مہمان: حجةالاسلام و المسلمین عون علوی
تاریخ: 9 مئی 2025
موضوعات گفتگو:
???? امام رضا علیہ السلام کی زندگی کے عبادی پہلو،
???? امام رضا علیہ السلام کی تحفظ دین کیلئے اقدامات
???? ولایت اور مودت میں فرق
خلاصہ گفتگو
امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام 11 ذیقعدہ 148 ہجری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کی زندگی میں عبادت کو مرکزی حیثیت حاصل تھی؛ طویل سجدے، شب بیداری، اور مسلسل دعا امام کی روحانی بلندی کا مظہر تھے۔ تبلیغی میدان میں آپ نے علم و حکمت کے ذریعے اسلامی معارف کو پھیلایا۔ مختلف ادیان کے علماء سے مناظرے کیے اور سب پر علمی برتری ثابت کی۔ آپ کے علمی بیانات نے اسلامی ثقافت کو نئی روح بخشی۔
سیاسی طور پر امام نے مأمون عباسی کی ولی عہدی کی پیشکش کو حکمت سے قبول کیا، مگر ہر مقام پر ولایتِ الٰہی اور امامت کی حقانیت کا اعلان فرمایا۔ آپ نے خراسان میں امامت کے پیغام کو وسعت دی اور ظلم کے مقابلہ میں صبر، بصیرت اور علم کے ذریعے قیادت کی مثال قائم کی۔
آپ کی زندگی آج بھی ہر مؤمن کے لیے ہدایت و عمل کا چراغ ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امام رضا علیہ السلام کی زندگی
پڑھیں:
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا، امریکی صدر کی برطانیہ روانگی سے قبل میڈیا گفتگو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں خطے کو درپیش متعدد مسائل پر کھل کر رائے دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ برطانوی بادشاہ چارلس سوم میرے بہت اچھے دوست ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرے برطانیہ کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں اور یہ دورہ دونوں ممالک کو مزید قریب لائے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ میں نے دنیا کی 7 خطرناک جنگیں رکوائیں جن میں سے 4 جنگیں ٹیرف کی مدد سے رکوائیں۔
صدر ٹرمپ نے یوکرین جنگ پر کہا کہ مسئلہ یہ ہے نیٹو اور یورپی یونین روس سے تیل خرید رہے ہیں اگر وہ ایسا کرنا بند کردیں تو میں روس پر پابندیاں لگا سکتا ہوں۔
غزہ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ سٹی میں جاری ملٹری آپریشن کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا، اسے دیکھنا ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے امریکی معیشت اور ٹیرف پابندیوں پر اس کے اثرات سے متعلق سوال پر پالیسی بیان دیا کہ فیڈرل ریزرو کو آزاد ہونا چاہیے۔
چین سے متعلق سوال پر انھوں نے بتایا کہ ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا، کئی کمپنیاں اسے خریدنے کی خواہش مند ہیں۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک کی بندش کے حوالے سے چین اور امریکا کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جو اب کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے والی ہے۔