آیندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ طبقے کے لیے انکم ٹیکس کے ریلیف کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف کی ہدایات کر دیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال تنخواہ طبقے سے توقعات سے زیادہ ٹیکس ملا، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے تمام سلیب پر ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

تنخواہ دار طبقے کے لیے تمام سلیب پر 2.

5 فیصد ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے جب کہ کارپوریٹ سیکٹر کے لیے بھی انکم ٹیکس کا ریٹ 2.5 فیصد کم کرنے کی تیاریاں ہیں۔ وزیراعظم نے سپرٹیکس میں بھی 0.5 فیصد کمی کی ہدایت کی ہے۔تنخواہ دار طبقے کے لیے سالانہ 10 لاکھ روپے کی آمدن ٹیکس فری کیے جانے کا امکان ہے۔ ٹیکس کی چھوٹ کی حد سالانہ 6 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ سالانہ کی جاسکتی ہے۔

ماہانہ 50 ہزار کی بجائے 83 ہزار روپے کی آمدن پر انکم ٹیکس معاف ہوسکتا ہے۔ ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر انکم ٹیکس 5 فیصد سے کم ہوکر 2.5 فیصد ہو سکتا ہے۔ماہانہ ایک لاکھ 83 ہزار روپے تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم ہوکر 12.5 فیصد ہوسکتی ہے۔ ماہانہ 2 لاکھ 67 ہزار روپے تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم ہوکر 22.5 فیصد ہوسکتی ہے۔

ماہانہ 3 لاکھ 33 ہزار روپے تک کی تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 30 فیصد کی بجائے 27.5 فیصد ہوسکتی ہے۔ ماہانہ 3 لاکھ 33 ہزار روپے سے زائد تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 2.5 کم ہوکر 35 فیصد ہوسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے آیندہ بجٹ میں تنخواہ طبقے پر ریلیف کے لیے بات چیت ہوگی۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تنخواہ دار طبقے کے طبقے کے لیے انکم ٹیکس

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس میں 1300پوائنٹس کا زبردست اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے اختتام پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا اور کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔ تجارتی سیشن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا یہ رجحان اگر برقرار رہا تو نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا بلکہ ملکی معیشت کے بارے میں مثبت پیغام بھی جائے گا۔یاد رہے کہ  گزشتہ روز بازارِ حصص میں شدید مندی ریکارڈ ہوئی تھی اور 100 انڈیکس 6 ہزار 482 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 3 ہزار 526 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 39 لاکھ 94 ہزار 9 ہوگئی
  • حج کے خواہشمند مزید ہزاروں پاکستانیوں کو اچھی خبر مل گئی
  • سونا مزیدسینکڑوں روپے سستا ہو گیا
  • تمباکو کے شعبے میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس میں 1300پوائنٹس کا زبردست اضافہ
  • بھارت کو اندازہ نہیں اُسے کتنا بڑا نقصان ہونے والا ہے، شرجیل میمن
  • پاک بھارت کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خوفناک مندی
  • پیونیئر کی طرف سے پاکستانی فری لانسرز کے لیے فیس میں بڑا اضافہ، فری لانسرز کتنا متاثر ہوں گے؟
  • بھارتی جارحیت، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی