وزیراعظم کا قومی قیادت سے رابطہ، بھارت کے خلاف جوابی کارروائی پر اعتماد میں لیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کی موجودہ کشیدہ صورتحال اور بھارت کی حالیہ جارحیت کے تناظر میں اہم سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔ انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سربراہ جمیعت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، سربراہ بلوچستان عوامی پارٹی خالد حسین مگسی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سالک حسین کو اعتماد میں لیا۔
وزیراعظم نے رہنماؤں کو بتایا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں آج پاک افواج نے مربوط، طاقتور اور منہ توڑ کارروائی کی ہے۔ ان کے مطابق بھارت نے پہلے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے اور پھر نور خان ایئربیس سمیت دیگر مقامات کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں نہتے اور معصوم شہری شہید ہوئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ان حملوں کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا اور اقوامِ متحدہ سمیت عالمی برادری سے پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا، جسے بھارت نے مسترد کر دیا۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ آج پاکستان نے “آپریشن بنیان المرصوص” کے تحت ان بھارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا جن سے پاکستان پر حملے کیے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی معصوم شہریوں کے خون کا حساب لینے اور بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے ضروری تھی۔
وزیراعظم نے کہا، “ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، انہوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور حوصلے کے ساتھ مادر وطن کا دفاع کیا۔” انہوں نے سیاسی قیادت کا اس نازک گھڑی میں بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پوری قوم متحد ہے۔
سیاسی قائدین نے افواج پاکستان کی جرات اور کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
27 ویں ترمیم پر صدر و اتحادی جماعتوں کا شکریہ، نواز شریف سے رہنمائی لی: وزیراعظم
باکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر قائد میاں نواز شریف کو اعتماد میں لیا، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے سب نے مل کر کام کرنا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ ارکان کا خیرمقدم کیا اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کے صوبوں کے ساتھ رشتے کی مضبوطی اور ملک کے وسیع مفاد میں 27ویں آئینی ترمیم کیلئے سب نے مل کر کوشش کی، جس کیلئے وزارت قانون و انصاف، اٹارنی جنرل اور انکی ٹیم لائق تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کو اعتماد میں لیا اور ان سے اس پر رہنمائی حاصل کی جس پر ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں، صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور ان کی رضامندی پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
نابینا نجومی بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں سامنے آگئیں
وزیرِاعظم نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان بالخصوص، بلاول بھٹو زرداری، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان، خالد حسین مگسی اور چوہدری سالک حسین کا شکر گزار ہوں جن سے ان کی جماعتوں کے وفود کے ہمراہ بذات خود مشاورت کی اور انہوں نے اس مسودے کی بھرپور تائید کی۔
انہوں نے بتایا کہ ایمل ولی خان، اعجاز الحق اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی مشاورت کی اور انہیں آئینی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیا، اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔
پنجاب پولیس کےDSP کی بیوی اور بیٹی کے مبینہ اغوا کےکیس میں نیا موڑ آگیا
مزید :