جی 7 ممالک کا بھارت اور پاکستان پر کشیدگی کم کرنے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)جی 7 ممالک نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے براہ راست مذاکرات کریں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جی 7 ممالک نے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے اور پرامن مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
دوسری جانب امریکہ نے دونوں ممالک کے درمیان "تعمیری بات چیت" شروع کرنے میں مدد کی پیشکش کی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارتی میں اعلیٰ حکام سے متعدد بار رابطے کیے ہیں۔ روبیو نے پاکستان کو "تعمیری بات چیت" شروع کرنے میں امریکی مدد کی پیشکش کی تاکہ مستقبل میں کسی بڑے تصادم سے بچا جا سکے۔(جاری ہے)
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس صورتحال کو "شرمناک" قرار دیا جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ "ہمارا مسئلہ نہیں" ہے۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کا آغاز 22 اپریل کے حملے کے بعد ہوا جس کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف فضائی حملے اور میزائل حملے کیے۔جوابی کارروائی میں پاکستان نے "آپریشن بنیان مرصوص" کے تحت بھارت کے متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جن میں بیاس کے قریب براہموس میزائل ذخیرہ، پٹھان کوٹ ایئر فیلڈ اور ادھم پور ایئر فورس اسٹیشن شامل ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارت اور پاکستان
پڑھیں:
ویمن ورلڈ کپ: ٹیموں کی تعداد 8 سے 10 کرنے کی منظوری
دبئی میں ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے 10 کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اولمپکس 2028ء میں مینز اور ویمن کرکٹ ایونٹس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایسوسی ایٹ ممالک کے فنڈز میں 10 فیصد اضافے کی منظوری بھی دے دی گئی۔
اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دبئی میں ہونے والی میٹنگز کے بعد اعلامیہ جاری کرتے ہوئے طویل المیعاد ترقیاتی منصوبوں کے لیے اسٹریٹجک اقدامات کی بھی منظوری دی۔
ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے 10 کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ ایسوسی ایٹ ممالک کے فنڈز میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
اجلاس میں کرکٹ کی اولمپک میں شمولیت سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق اولمپکس 2028ء میں مینز اور ویمن کرکٹ ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
آئی سی سی نے ویڈیو گیمز کے حقوق کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری بھی دی، فنڈز انفرااسٹرکچر میں بہتری اور کرکٹ کی ترقی پر خرچ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے اجلاس میں ایشیاء کپ کی ٹرافی کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا، بی سی سی آئی نے بھی اجلاس میں ایشیاء کپ کی ٹرافی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ۔
اجلاس کے بعد کچھ بورڈ ممبران نے دونوں ممالک سے ایشیاء کپ ٹرافی کے ایشو کو حل کرنے پر بات کی، بورڈ ممبران نے کہا کہ دونوں ممالک کو افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنا چاہیے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج دبئی میں ہوئی جس میں چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ ایشیاء کپ ٹرافی کا معاملہ بالکل حل ہونا چاہیے۔