مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، انور مقصود
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
(ویب ڈیسک)معروف مصنف اور دانشور انور مقصود نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں قوم سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، اور آج 25 کروڑ پاکستانی سپاہی بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ہتھیار نہیں، لیکن ان کا قلم ہی ان کا اصل ہتھیار ہے، اور وہ جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، وہ اپنے وطن کے لیے کریں گے۔
انور مقصود نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ شروع کرنا آسان جبکہ ختم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ حالات مزید نہ بگڑیں۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
انہوں نے بھارت کے پانچ طیارے گرنے پر خوشی کے بجائے معصوم پاکستانیوں کی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ حالات بدل چکے ہیں، اور اب کسی بھی ملک کو جنگ کی طرف نہیں جانا چاہیے،سب کو ملک کی ترقی کے لیے متحد ہو کر حکومت اور فوج کی رہنمائی میں آگے بڑھنا ہوگا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سیلاب نے ملک میں بہت تباہی مچائی، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے ملک میں کافی تباہی مچائی،متاثرین کی آبادکاری کیلئے آخری وقت تک سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز ملتان میں متاثرین کو خوراک اور بنیادی ضروریات کی اشیا کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس موقعے پر رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی ،چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی اور رکن صوبائی اسمبلی کامران مڑل سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں اور معزین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس وقت پورے ملک کو سیلاب نے لپیٹ رکھا ہے،لوگوں کی زمینیں ،گھر،جانور اور کاروبار ختم ہو گئے،مشکل کی اس گھڑی میں ہم سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں اور ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کا جانی یا مالی نقصان ہوا ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،میں ان کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کی گھروں کو واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پاکستان پاورٹی ایوی ایشن کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تنہا حکومت اس مشکل سے نہیں نمٹ سکتی،فلاحی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے جنہوں نے مصیبت زدہ اور مشکل میں پھنسے لوگوں کے ساتھ تعاون کیا اور ان کے کھانے پینے اور ضروریات کا خیال رکھا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھی ہر مشکل وقت میں اپنے لوگوں کا ساتھ دیا،اس وقت تمام کارکنان، پارٹی رہنما ،سول سوسائٹی ،تمام ادارے اور وفاقی و صوبائی حکومت کا فوکس سیلاب زدگان کی بحالی ہے۔انہوں نے پاکستان سویٹ ہومز اور مختار اے شیخ کی جانب سے متاثرین کیلئے کی جانے والی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ صحت ،خوراک ،تعلیم اور رہائش کے حوالے سے تمام ادارے متحرک ہیں اور اچھا کردار ادا کر رہے ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم جو کچھ ہیں علاقے کے عوام کی دعاؤں سے ہیں،عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ،اس لئے ہمارا بھی فرض ہے کہ عوام کا ساتھ دیں۔انہوں نے مخیر حضرات،تاجروں اور صنعتکاروں سے بھی اپیل کی کہ متاثرین کی مزید خدمت کیلئے آگے بڑھیں۔