پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل سے رہا، محفوظ مقام پر منتقل؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اطلاعات ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تاہم سرکاری طور پر اس کی ابھی تصدیق نہیں ہوسکی ۔
یادرہے کہ پاک بھارت جنگی حالات کے تناظر میں قومی اتحاد کے لیے عمران خان کو رہا کرنے کی باتیں ہورہی ہیں ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کوٹ لکھپت جیل سے رہا
تحریک انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ انہیں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق میاں عباد فاروق کی رہائی عدالتی فیصلے اور قانونی کارروائی کے بعد عمل میں آئی۔ وہ کافی عرصے سے کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور 9 مئی کے واقعے میں ان پر جلاؤ گھیراؤ اور اشتعال انگیزی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔رہائی کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور ان کے اہلِ خانہ کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔تحریک انصاف کی قیادت نے میاں عباد فاروق کی رہائی کو انصاف کی فتح قرار دیا ہے.