خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرنے پر میکسیکو کی صدر نے گوگل پر مقدمہ دائر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینباؤم نے ’گلف آف میکسیکو‘ کا نام تبدیل کرنے پر گوگل کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکی صارفین کے لیے گوگل میپس پر "گلف آف میکسیکو" کا نام تبدیل کر کے "گلف آف امریکا" رکھ دیا گیا ہے.
میکسیکن صدر کلاڈیا نے اس تبدیلی کو میکسیکو کی خودمختاری اور بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ اگرچہ امریکا اپنی ساحلی حدود میں نام تبدیل کر سکتا ہے لیکن پورے خلیج کا نام تبدیل کرنا بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گوگل صرف امریکی حدود میں "گلف آف امریکا" کا نام استعمال کرے، جبکہ میکسیکو اور کیوبا کے علاقوں میں اصل نام "گلف آف میکسیکو" برقرار رکھا جائے۔
میکسیکو سٹی کے سول کورٹ نے ابتدائی طور پر گوگل کو حکم دیا ہے کہ وہ میکسیکو اور کیوبا کے علاقوں میں "گلف آف میکسیکو" کا نام بحال کرے۔ تاہم گوگل نے اپنی پالیسی میں تبدیلی سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مختلف علاقوں میں مقامی ترجیحات کے مطابق نام استعمال کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا نام تبدیل
پڑھیں:
میکسیکو، بدعنوانی پر جین زی گروپ کا حکومت کے خلاف احتجاج
میکسیکو میں عدم تحفظ اور بدعنوانی پر جین زی گروپ کا حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق جین زی گروپ نے پچاس سے زیادہ شہروں میں احتجاج کی کال دی ہے۔
میکسیکو سٹی میں مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے جمع ہوکر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، سکیورٹی رکاوٹیں عبور کرنے پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔
پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے آنسو گیس کے شیل برسادیے جبکہ مظاہرین کی جانب سے بھی پتھراؤ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے جین زی کے احتجاج کو بیرونی فنڈنگ سے ہونے والا مخالفین کا سیاسی حربہ قرار دیا ہے۔