چینی دفاعی ماہر نے جنگی میدان میں کامیابی کو چینی طیاروں اور فوجی ساز و سامان کی بہترین تشہیر قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی جریدے کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے10 سی نے اپنا لوہا منوالیا۔ اسی طیارے نے بھارت کا رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔فوجی امور کے چینی ماہر نے جنگ میں ملی اس کامیابی کو چینی طیاروں اور فوجی ساز و سامان کی بہترین تشہیر قرار دے دیا۔
پاکستان نے بھارت کے ساتھ لڑائی میں پہلی بار جے 10 سی لڑاکا طیارے کا جنگی میدان میں استعمال کیا۔واشنگٹن کے اسٹمسن سینٹر میں چین کے فوجی امور کے ماہر یون سن نے کہا ہے کہ چینی ساختہ جے 10 سی کی کامیابی حیرت انگیز ہے اور جنگی میدان میں کامیابی سے زیادہ اچھی تشہیر کوئی اور ہو نہیں ہوسکتی۔سٹاک ہوم پیس ریسرچ سینٹر کے مطابق پاکستان کے پاس 81 فیصد فوجی سامان چین کا بنا ہوا ہے جس میں نصف سے زیادہ 400 طاقتور لڑاکا طیارے شامل ہیں۔
پاک فضائیہ کی جانب سے تباہ کئے گئے بھارتی دفاعی نظام ایس 400 کی اہمیت کیا ہے؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاک بھارت جنگ میں آٹھ طیارے تباہ ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ
میامی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کے اوائل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مختصر فوجی تصادم میں آٹھ طیارے "عملاً" مار گرائے گئے۔امریکن بزنس فورم میں بدھ کی رات خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "میں نے آٹھ مہینوں میں آٹھ جنگیں ختم کیں، جن میں کوسووو اور سربیا، کانگو اور روانڈا، اور پاکستان و بھارت کے درمیان تنازع بھی شامل ہے۔"انہوں نے کہا کہ میں دونوں ممالک کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے کے بیچ میں تھا کہ اچانک اخبار کے پہلے صفحے پر خبر دیکھی کہ دونوں ممالک جنگ کے دہانے پر ہیں۔ بتایا گیا کہ سات طیارے مار گرائے گئے اور ایک بری طرح زخمی ہوا، یعنی کل آٹھ طیارے عملاً تباہ ہوئے۔"
وزیرآباد ، میانوالی کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات،گرین بس پراجیکٹ کے آغاز پر اظہار تشکر
مزید :