پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستان کا آپریشن بنیان مرصوص، ایس 400 اور ایئر بیسز سمیت بھارت کے کئی فوجی اہداف تباہ

پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا راجواڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کردیا گیا، سیکیورٹی ذرائع

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمے دار ریاست ہے جس نے 3 روز تحمل کا مظاہرہ کیا۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا ہے کہ عالمی برداری نے ذمے دار کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کی، بھارت پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات سے کیوں ہچکچا رہا ہے؟

ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، ہم نے اپنے سر زمین سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو گرفتار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت مسلسل پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری ہے کہ پاکستان کہنا ہے کہ رہا ہے

پڑھیں:

آپریشن بنیان مرصوص؛ وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے ملاقات

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے صدر مملکت کو بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جانب سے آپریشن  ’’بنیان مرصوص‘‘ کی صورت میں بھارت کو دیے جانے والے موثر جواب بارے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے بھارتی بلا اشتعال جارحیت اور میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دینے پر ملک کی مسلح افواج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمے  دار اور امن پسند قوم کی حیثیت سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کے مقابلے میں کافی تحمل کا مظاہرہ کیا ۔ افسوس کہ بھارتی جارحیت کی وجہ سے پاکستان کے پاس اپنی خودمختاری کے دفاع ، اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا ۔

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہے ، بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اپنی مسلح افواج کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ پاکستان ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں 3 بھارتی ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز تباہ کر دی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز کر دیا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو فون کرکے بھارت پر جوابی حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔  انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن، کنوینر یایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد حسین مگسی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو موجودہ کشیدہ صورتحال اور پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا اور بتایا کہ الحمدللہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا آج مربوط طریقے سے پر زور اور طاقت ور جواب دیا ہے، بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، ان جارحانہ اقدامات کے باوجود پاکستان نے انتہائی تحمل سے کام لیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جنگ بندی فتح کی علامت ہے: صدر مملکت آصف علی زرداری
  • مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے، بلاول بھٹو زرداری
  • پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا جواب دیا اور دیتا رہے گا، بلاول بھٹو
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو
  • ’بزدل دشمن کے اوچھے ہتھکنڈوں کیخلاف سب ساتھ ہیں‘وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری کا رابطہ
  • آپریشن بنیان مرصوص؛ وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے ملاقات
  • بلاول بھٹو کا بھارت پر الزام، کشمیر مسئلے کے حل پر زور
  • شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت، بھارت ہی جج، جیوری اور جلاد بنا ہوا ہے: بلاول بھٹو
  • بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت کے بےبنیاد الزامات عائد کیے: بلاول بھٹو