پاکستان، افغانستان اور چین کا سہ فریقی اجلاس، خطے کی صورتحال پر مشاورت
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کے تناظر میں پاکستان، افغانستان اور چین کے اعلیٰ سطحی وفود پر مشتمل سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا، جس میں خطے میں امن و استحکام اور سیکیورٹی تعاون کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کی صدارت افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی نے کی جبکہ پاکستان کی نمائندگی سابق سفیر محمد صادق نے کی جو پاکستانی وفد کے سربراہ تھے۔ چین کی جانب سے افغانستان کے لیے چینی نمائندہ خصوصی نے اپنے وفد کی قیادت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں حالیہ جنگی کشیدگی، سرحدی سلامتی، عوامی تحفظ اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ فریقین نے خطے میں قیام امن، مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل اور یکطرفہ جارحیت سے گریز کی ضرورت پر زور دیا۔
مزیدپڑھیں:بھارتی گولہ باری سے 11 افراد شہیدکتنے زخمی ہوگئے،آزاد کشمیر سے افسوسناک خبر آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
دارالحکومت کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب
ویب ڈیسک : پاک بھارت کشیدگی کے بعد وفاقی دارالحکومت میں ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں تمام اے ڈی سیز، اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ کے مطابق شہر بھر کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے ہیں، ہنگامی صورتحال میں متاثرین کے شیلٹرز کے لیے جگہیں مختص کر دی گئیں، سیف سٹی کمپلیکس میں 24/7 کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا، ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے تحت وار بک رولز کا نفاذ مکمل کر لیا گیا، مختلف ہسپتالوں میں بلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کر دئیے گئے۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سبزیوں، دالوں اور دیگر اشیاء کے اضافی سٹاک کے حوالے سے مارکیٹ کمیٹی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ پیٹرول پمپس پر اضافی سٹاک کی دستیابی کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہنگامی صورتحال میں مساجد سے اعلانات کے لیے کوآرڈینیشن مکمل کر لی گئی، ہنگامی حالات کے حوالے سے نوجوانوں کو بطور والنٹیر تربیت دے رہے ہیں۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر تمام افسران ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہیں، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فی الفور کنٹرول روم پر رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہری سائرن کی آواز یا ناخوشگوار واقعہ رپورٹ ہوتے ہی کنٹرول روم سے تصدیق کریں۔
علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی
اجلاس میں گھروں کی لائٹس بند کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کی گئی۔ ڈی سی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ نازک صورتحال میں شہری کسی بھی غیر تصدیق شدہ خبر پر کان نہ دھریں۔