بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، لائن آف کنٹرول پر آبادی پر شدید فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، لائن آف کنٹرول پر آبادی پر شدید فائرنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
مظفرآباد (سب نیوز )بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پر اچانک گولہ باری شروع کردی اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مظفر آباد، بھمبھر، برنالہ، چھجوڑیہ میں بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ہے۔پاک فوج کے جوان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسحاق ڈار کا چین، اماراتی وزرائے خارجہ سے رابطہ، صورتحال سے آگاہ کردیا اسحاق ڈار کا چین، اماراتی وزرائے خارجہ سے رابطہ، صورتحال سے آگاہ کردیا وطن عزیز کی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے،چوہدری اشرف فرزند پاکستانی میزائل حملہ نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کیا: امریکی صحافی آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، پاک فوج سے اظہار تشکر ریلیاں چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ،،منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ ،بروقت تکمیل کی ہدایت بھارتی سیکریٹری خارجہ کی جنگ بندی کی تصدیق،دونوں ممالک کے فوجی افسران 12مئی کو رابطہ کریں گے:وکرم مستریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لائن آف کنٹرول
پڑھیں:
بھارت نے چند گھنٹوں بعد ہی سیز فائر خلاف ورزی کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر نے کچھ دیر قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا اعلان کیا تھا تاہم سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی ہے ۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ برنالہ سیکٹر میں گولہ باری شروع ہو گئی ہے ۔
اس سے قبل ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ " امریکی کی رات بھر کی طویل بات چیت کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ کامن سینس اور زبردست ذہانت کے استعمال پر دونوں ممالک کو مبارکباد، اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ"۔
99 فیصد دولت انسانیت پر نچھاور، بل گیٹس کا بڑا فیصلہ
مزید :